شارجہ:ہم وطن پر تشدد کر کے موت کے گھاٹ اتارنے والے ایشیائی شہری 48گھنٹوں میں گرفتار

پیر 5 دسمبر 2016 09:31

شارجہ:ہم وطن پر تشدد کر کے موت کے گھاٹ اتارنے والے ایشیائی شہری 48گھنٹوں ..

شارجہ :(اُردو پوائنٹ تازہ ترین ، 05دسمبر2106): شارجہ پولیس نے تشدد کیس میں ایک ایشیائی شہری کو واقعہ کے 48گھنٹوں کے اندر گرفتار کر لیا۔تفصیلات کے مطابق ایشیائی شہری نے اپنے ہی وطن شہری کو کسی بات پر شدید تشدد کا نشانہ بنایا جس کی وجہ سے اس کی موت واقع ہو گئی ۔ملزم ایشیائی شہری قتل کے بعد وہاں سے بھاگنے میں کامیاب ہوگیا ۔

(جاری ہے)

شارجہ پولیس نے ابتدائی تحقیقات کے بعد ملزم کا سراغ لگانا شروع کر دیا۔

اور خفیہ ذرائع سے اس کیس کی تحقیقات شروع کرد ی ۔ شارجہ پولیس نے ملزم کا سراغ لگنے کے چند گھنٹوں کے اندر اسے مسلاء کے علاقے سے گرفتار کر لیا ۔قتل ہونے والے ایشیائی شہری کی معیت کو مردہ خانے بھجوادیا گیاہے جہاں اس کی لاش کا پوسٹ مارٹم کیا جائے گا۔شارجہ پولیس ذرائع کا کہناہے کہ ملز م سے تحقیقات کی جارہی ہیں ۔