دبئی انٹرنیشنل ائر پورٹ پر مفت ہائی سپیڈ وائی فائی کی سہولت فراہم کردی گئی

پیر 5 دسمبر 2016 09:26

دبئی انٹرنیشنل ائر پورٹ پر مفت ہائی سپیڈ وائی فائی کی سہولت فراہم کردی ..

شارجہ :(اُردو پوائنٹ تازہ ترین ، 05دسمبر2106):اب مسافر دبئی کے بین الاقوامی ائرپورٹ پر ہائی سپیڈ وائی کی سہولت مفت حاصل کر سکیں گے ۔ دبئی انٹرنیشنل ائر پورٹ پر آج سے اہئی سپیڈ وائی فائی کی مفت سہولت فراہم کر دی گئی ہے ۔

(جاری ہے)

ائر پورٹ اتظامیہ نے مسافروں کو ہائی سپیڈ وائی فائی فراہم کرنے سے پہلے تحقیق کی اور مسافروں کا آنے والی مشکل کو دیکھتے ہوئے انتہائی تیز رفتار وائی فائی کی سہولت فراہم کرنے کا منصوبہ بنایا تھا ۔جسے آج باقاعدہ طور پر شروع کر دیا گیاہے ۔تیز ترین وائی فائی سے انٹرنیٹ کنیکشن صرف ایک کلک پر ہو جائے گا۔