دبئی:مریکل گارڈن نے ورلڈ ریکارڈ قائم کر دیا

پیر 5 دسمبر 2016 08:58

دبئی:مریکل گارڈن نے ورلڈ ریکارڈ قائم کر دیا

دبئی :(اُردو پوائنٹ تازہ ترین ، 05دسمبر2106): متحدہ عر ب امارات نے گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں اپنا نام پھر سے شامل کر والیاہے ۔ گزشتہ روز گینز بک آف ورلڈ ریکارڈ کی ٹیم نے دبئی مریکل گارڈن میں آہنی سلاخوں سے تیار کردہ دنیا کے سب سے بڑے جہاز a380کو 500,000لاکھ تازہ پھولوں سے سجانے پر اس کا نام گینز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں شامل کر لیاہے ۔

(جاری ہے)

27نومبر سے مریکل گارڈن میں اس جہاز کو سجانے کا کا م شروع تھا ۔ اور اس کو شہریوں کے لیے اسی دن سے کھول دیا گیاتھا ۔اس جہاز کا وزن تقریباَََ100ٹن ہے جبکہ اصل جہاز کا وزن 550ٹن ہوتا ہے ۔مریکل گارڈن کی انتظامیہ نام گینز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں شامل ہونے پر بہت خوش تھی ۔