شارجہ: 38سالہ ہندوستانی شہری سوئیمنگ پول میں ڈوب کر جاں بحق

پیر 5 دسمبر 2016 08:53

شارجہ: 38سالہ ہندوستانی شہری سوئیمنگ پول میں ڈوب کر جاں بحق

شارجہ :(اُردو پوائنٹ تازہ ترین ، 05دسمبر2106):شارجہ کی النہدہ بلڈنگ میں بنے سوئمنگ پول میں ایک 38سالہ ہندوستانی شہری ڈوب کر جاں بحق ہو گیا۔ تفصیلا ت کے مطابق شارجہ پولیس حکام کا کہناہے کہ انہیں کنٹرول روم میں کال موصول ہوئی کہ ایک نامعلوم شخص کی لاش سوئمنگ پول میں پڑی ہے ۔ جس کے فوراََ بعد ریسکیوٹیم جائے حادثہ پر پہنچی ۔

(جاری ہے)

پولیس نے ابتدائی تحقیقات کے بعد بتایا کے ڈوب کر جاں بحق ہونے والا ہندوستانی شہری صبح سوئیمنگ پول میں نہانے کے لیے آیا تھا اس وقت کوئی بھی سکیورٹی گارڈ موجود نہیں تھا ۔ سی سی ٹی وی فوٹیج دیکھنے کے بعد مرنے والے شخص کی موت کی اصل کہانی سامنے آئے گی ۔ پولیس مختلف زاویوں سے ہندوستانی شہری کی ڈوب کر جاں بحق ہونے کی تحقیقات کر رہی ہے ۔