عدالت حاضری میں ناکامی،سابق جنوبی افریقی وکٹ کیپر تھامی تسو لیکیلے کے وارنٹ گرفتاری جاری

Fahad Shabbir فہد شبیر اتوار 4 دسمبر 2016 23:18

عدالت حاضری میں ناکامی،سابق جنوبی افریقی وکٹ کیپر تھامی تسو لیکیلے ..

کیپ ٹاؤن (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار4دسمبر۔2016ء )سابق جنوبی افریقی وکٹ کیپر بلے باز تھامی تسو لیکیلے کی عدالت حاضری میں ناکامی پر وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے گئے ہیں ۔ جنوبی افریقی میڈیا کے مطابق 36سالہ تسو لیکیے کو 14سالہ بچے کو مارنے کے جرم میں عدالت طلب کیا گیا تھا لیکن وہ بروقت عدالت پیش نہیں ہوسکے جس پر ان کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

مذکورہ واقعہ ستمبر 2016ء میں پائنیر آئی لینڈ سکول کے قریب پیش آیا تھا جہاں تسولیکیے نے لڑکے کو شرٹ سے پکڑ کر چہرے پر تھپڑ رسید کیے تھے۔تسولیکیے نے تشدد میں ملوث ہونے سے انکار کرتے ہوئے کہا تھا کہ لڑکے نے انہیں برا بھلا کہنے کے ساتھ ساتھ گاڑی پر پتھر بھی پھینکے تھے۔یاد رہے کہ تھامی تسویلیکے پہلے ہی میچ فکسنگ کے الزام میں 12سال کی پابندی جھیل رہے ہیں تاہم وہ ایسے کسی بھی میچ فکسنگ واقعے کا حصہ ہونے سے انکاری ہیں ۔تسولیکیلے نے 2004ء میں 3ٹیسٹ میچز میں جنوبی افریقہ کی نمائندگی کرتے ہوئے 47رنز سکور کرنے کے ساتھ ساتھ وکٹوں کے پیچھے 6کیچز بھی پکڑے تھے ۔