پاکستان میں پہلا ڈیجیٹل سمائل سیونگ کارڈ متعارف کروا دیا گیا

اتوار 4 دسمبر 2016 23:00

لاہور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 دسمبر2016ء) پاکستان میں پہلی مر تبہ ملکی و غیر ملکی معروف برانڈز کی مصنوعات فوڈ چین ،کالجز ،یونیورسٹیوں ہوٹلوں ،ریسٹورنٹس ،ہسپتالوں ، میڈیکل لبارٹریوں، سمیت دیگر کئی مصنوعات پر ڈسکاونٹ کیلئے ڈیجیٹل سمائل سیونگ کارڈ متعارف کرادیا گیاہے ،معروف بزنس مین عامر حسین سندھو ،اور گروپ،چیئر مین کاشف حسین سندھو ایڈ وکیٹ نے مقامی ہوٹل میں لاہور بھر کیلئے معروف ہوٹل ،ریسٹورنٹس پر 10روزہ سمائل فوڈ فیسٹول پر 40فیصد سیونگ کارڈز دینے کی تقریب کا آغاز کیا جس میں شوبز اور بزنس کمیونٹی کی بڑ ی تعداد نے شر کت کی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پاکستان میں پہلی مر تبہ ڈیجیٹل سمائل سیونگ کارڈ متعارف کروایا گیا ہے جس میں پاکستان میں موجود معروف ملکی و غیر ملکی مصنوعات جن میں معروف فوڈ چین ،فیشن برانڈز ،ہوٹلز ،ریسٹورنٹس کالجز ،یو نیورسٹیوں ،ہسپتال ،میڈیکل ٹیسٹ لیب ،معروف شاپنگ مالز ،ہیلتھ اینڈ فٹنس کلب ،ٹورز ،ایونٹ آرگنائزرز ، قانونی سروسزسمیت دیگر کئی جگہ جہاں روزانہ کی بنیاد پر خریداری کیلئے آنے والے لاکھوں افراد سمائل سیونگ کارڈ کے ساتھ 20فیصد سے 50فیصد تک ڈسکاونٹ حاصل کر تے ہوئے پیسے بچا سکتے ہیں ،پاکستان میں سمائل سیونگ کارڈ کیساتھ تمام تر صارفین کو آن لائن/آف لائن بہترین سروس مہیا کر رہا ہے اس سلسلے میں 11دسمبر تک لاہور بھر میں کارڈ پینل پر معروف فوڈ چینوں ،ریسٹورنٹ پر کارڈ ہو لڈرز کو 40فیصد سے لیکر 60فیصد تک ڈسکاونٹ دینے کا آغاز کر دیا گیا ہے، فوڈ میلے میں بزنس کمیونٹی اور شوبز شخصیات کی بڑ ی تعداد نے شر کت کی اور سمائل سیونگ کارڈ پر اعتماد کا اظہار کر تے ہوئے اچھی سہولت قرار دیا اس موقع پر معروف بزنس مین اور برکہ فلور ملز کے مالکان عامر حسین سندھو اورگروپ چیئر مین کاشف حسین سندھو ایڈوکیٹ نے کہا کہ پاکستان میں ڈیجیٹل سمائل سیونگ کارڈ سے تمام تر عام زندگی میں خرچ ہو نے والے پیسوں پر ڈسکاونٹ ملنے سے کارڈ ہو لڈرز ماہانہ بھاری رقم بچا سکتے ہیں اور اس سیونگ کارڈ پر پہلے مر تبہ قانونی سر وسز بھی مہیا کی گئیں ہیں اور ممبر شپ فیس میں بھی ڈسکاونٹ محدود مدت کیلئے دیا گیا ہے جبکہ چیف ایگزیکٹو عمران چوہدری نے کہا کہ فرم کی جانب سے سروسز پر کوئی سمجھوتا نہیں کیا گیا اور تمام کارڈ کے پینل پر کمپنیوں کے ساتھ روزانہ کی بنیاد پر رابطہ ہے سیونگ کارڈ رکھنے والوں کو سروسز انتہائی احترام کے ساتھ فراہم کی جاتی ہے اور اسی طرح عوام کو مارکیٹ ریٹ سے کم قیمت پر اشیاء کی فراہمی اور سمائل سیونگ کارڈ ہو لڈر کی بچت ہماری اولین ترجیہات میں شامل ہے اور آئندہ بھی اسی طرح کے مختلف مصنوعات پر ڈسکاونٹ میلے کا انعقاد کیا جائے گا ۔

متعلقہ عنوان :