قوم کو اچھے ، قابل ڈاکٹروں کی ضرورت ہے، طلبہ طبی تعلیم کے حصول پر توجہ دیں ،پروفیسر غیاث النبی طیب

اتوار 4 دسمبر 2016 23:00

لاہور۔4 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 دسمبر2016ء) پرنسپل پوسٹ گریجوایٹ میڈیکل انسٹی ٹیوٹ پروفیسر غیاث النبی طیب نے لاہور جنرل ہسپتال سے منسلک امیر الدین میڈیکل کالج کے نئے تعلیمی سیشن میں داخلہ لینے والے طلباء و طالبات پر زور دیا ہے کہ پوری توجہ اور تندہی سے طبی تعلیم کے حصول پر توجہ دیں اور اپنے مقصد کو کامیابی سے حاصل کر کے بحیثیت ڈاکٹر قوم و ملک کی خدمت کریں - صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے پروفیسر غیاث النبی طیب نے کہا کہ قوم کو اس وقت اچھے اور قابل ڈاکٹروں کی اشدضرورت ہے - وزیر اعلی کی طرف سے قائم کردہ امیرالدین میڈیکل کالج ڈاکٹروں کی کمی پوری کرنے میں اہم کردار ادا کرے گا- انہوںنے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب محمد شہباز شریف اور محکمہ صحت پنجاب نے صوبے بھر میں طبی سہولیات کی مفت اور فوری فراہمی کے لئے انقلابی اقدامات کئے ہیں - امیر الدین میڈیکل کالج آنے والے وقتوں میں نہ صرف لاہور شہر بلکہ پورے صوبے کا قیمتی اثاثہ ثابت ہو گا اور یہاں سے فارغ التحصیل طلبا و طالبات طبی شعبے میں شاندار خدمات سرانجام دیں گے -

متعلقہ عنوان :