لیڈی ولنگڈن ہسپتال میں زچہ و بچہ کو عالمی معیار کی طبی سہولتوں کی فراہمی کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے، ڈاکٹر ضیاء اللہ چیمہ

اتوار 4 دسمبر 2016 23:00

لاہور۔4 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 دسمبر2016ء) وزیر اعلی پنجاب محمد شہباز شریف کے ہیلتھ ویژن پر عملدرآمد کرتے ہوئے لیڈی ولنگڈن ہسپتال میں زچہ و بچہ کو عالمی معیار کی طبی سہولتوں کی فراہمی یقینی بنانے کے لئے دستیاب تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔

(جاری ہے)

مریضوں کی بہتر نگہداشت کے لئے ڈاکٹرز ، نرسز اور پیرا میڈکس ، احساس ذمہ داری ، محنت اور لگن سے اپنے فرائض سرانجام دیںجبکہ ہسپتال کو مختلف اشیاء کی سپلائی کرنے والے ٹھیکیداروں نے مقررہ مدت کی پابندی نہ کی تو انہیں قانون کے مطابق بلیک لسٹ کیا جائے گا - ان خیالات کا اظہارمیڈیکل سپرنٹنڈنٹ لیڈی ولنگڈن ہسپتال ڈاکٹر ضیاء اللہ چیمہ نے ہسپتال کے انتظامی امور کو بہتر انداز میں چلانے کے حوالے سے منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا- اجلاس میں اے ایم ایس ، ڈی ایم ایس، نرسنگ انتظامیہ اور سینٹری انسپکٹرز نے شرکت کی-ڈاکٹر ضیا ء اللہ چیمہ نے انتظامی ڈاکٹروں و نرسنگ سپرنٹنڈنٹ کو ہدایت کی کہ ڈیوٹی اوقات میں انتظامی دفاتر آنے والے ملازمین اور نرسنگ سٹاف کی حوصلہ شکنی کی جائے اور انہیں کہا جائے کہ وہ صرف مقررہ شیڈول کے مطابق اپنے دفتری مسائل کے حل کیلئے رابطہ کریں - انہوں نے کہا کہ صبح کے اوقات میں فرائض انجام دینے والے ملازمین دو بجے انتظامی دفاتر آئیں اور دوپہر کی شفٹ میں کام کرنے والے سٹاف کو ڈیوٹی شروع کرنے سے پہلے آنا ہو گا - اسی طرح رات کے وقت ڈیوٹی پر مامور سٹاف گھر جانے سے پہلے متعلقہ شعبے کے انچارج کو آگاہ کریں - انہوںنے واضح کیا کہ اگر کسی ملازم کی کوئی درخواست پانچ دن سے زائد التوا میں رکھی گئی تو متعلقہ شعبے کے انچارج و کلرک کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے گی-ڈاکٹر ضیاء اللہ چیمہ نے کہا کہ ہسپتال میں جاری ترقیاتی منصوبوں کے معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہو گا اوربروقت تکمیل نہ کرنے والے ٹھیکیداروں کے خلاف یکشن ہو گا - ایم ایس نے کہا کہ غیر حاضری کے عادی ، ڈسپلن کی خلاف ورزی اور مریضو ں سے خوش اخلاقی سے پیش نہ آنے والے سٹاف کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا جبکہ بہترکارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے ملازمین کو تعریفی اسناد اور نقد انعام سے نوازاجائے گا-

متعلقہ عنوان :