وزیر اعلیٰ پنجاب کی ترکی کے شہر قیصری میں عبداللہ گل صدارتی میوزیم اور لائبریری کی افتتاحی تقریب میں شرکت

عبداللہ گل اوردیگر مقررین نے اپنے خطاب میں شہبازشریف کا خاص طورپر ذکر کیا اورتقریب میں شرکت پر ان کا شکریہ ادا کیا عبداللہ گل میوزیم اورلائبریری کی افتتاحی تقریب میں شرکت میرے لئے بڑے اعزاز کی بات ہے ‘ شہبازشریف

اتوار 4 دسمبر 2016 23:00

لاہور۔4 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 دسمبر2016ء) وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے ترکی کے شہر قیصری میں عبداللہ گل صدارتی میوزیم اور لائبریری کی افتتاحی تقریب میں شرکت کی ۔تقریب میں دنیا بھر سے آئے مختلف ممالک کے صدور،وزرائے اعظم، وزراء اوراعلی شخصیات نے شرکت کی۔سابق ترک صدرعبداللہ گل اوردیگر مقررین نے اپنے خطاب میں وزیراعلیٰ شہبازشریف کا خاص طورپر ذکر کیا اورتقریب میں شرکت پر ان کا شکریہ ادا کیا ۔

(جاری ہے)

ترکی کے صدر رجب طیب اردوان،ترکی کے وزیراعظم بن علی یلدرم اورسابق ترک صدر عبداللہ گل نے افتتاحی تقریب سے خطاب کیا۔وزیراعلیٰ شہبازشریف نے تقریب کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عبداللہ گل میوزیم اورلائبریری کی افتتاحی تقریب میں شرکت میرے لئے بڑے اعزاز کی بات ہے ۔عبداللہ گل میوزیم اور لائبریری جدید ترکی کی تاریخ کا سب سے بڑا خزانہ ثابت ہوگااورموجودہ اورآنے والی نسلیں اس عظیم اثاثے سے استفادہ کریں گی۔

متعلقہ عنوان :