وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کی سابق ترک صدر عبداللہ گل سے ملاقات

پاک ترک تعلقات کو مضبوط بنانے کیلئے وزیراعلیٰ شہبازشریف نے بہت کام کیا ہے پنجاب کی ترقی اور عوام کی فلاح و بہبود کیلئے شہباز شریف کے اقدامات قابل تعریف ہیں،سابق ترک صدر عبداللہ گل وزیراعلیٰ شہبازشریف نے عبداللہ گل میوزیم اور لائبریری کے قیام پر عبداللہ گل کو مبارکباد دی

اتوار 4 دسمبر 2016 23:00

لاہور۔4 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 دسمبر2016ء) وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے ترکی کے شہر قیصری میںسابق ترک صدر اورانتہائی قابل احترام شخصیت عبداللہ گل سے ملاقات کی۔وزیراعلیٰ سے ملاقات کے دوران سابق ترک صدر عبداللہ گل نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاک ترک دوستی وقتی تقاضوںسے بالاتر ہے اورپاک ترک تعلقات کو مضبوط بنانے کیلئے وزیراعلیٰ شہبازشریف نے بہت کام کیا ہے ۔

عبداللہ گل نے عبداللہ گل میوزیم اورلائبریری کی افتتاحی تقریب میں شرکت پروزیراعلیٰ شہبازشریف کا شکریہ ادا کیا ۔سابق ترک صدر عبداللہ گل نے کہا کہ مجھے اپنے بھائی سے ملکر انتہائی مسرت ہوئی ہے اوردورہ پاکستان خصوصاًلاہور کی خوشگوار یادیں میرا اثاثہ ہیں۔عبداللہ گل نے وزیراعلیٰ پنجاب سے کہا کہ آپ پنجاب کے عوام کو میرا دوستانہ سلام پہنچائیں ۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہا کہ پنجاب کی ترقی اور عوام کی فلاح و بہبود کیلئے وزیراعلیٰ شہباز شریف کے اقدامات قابل تعریف ہیں۔وزیراعلیٰ شہبازشریف نے عبداللہ گل میوزیم اور لائبریری کے قیام پر سابق ترک صدر عبداللہ گل کو مبارکباد دی اور کہا کہ میں ترکی جہاں بھی گیا ہوں، میں نے لوگوں کوآپ کا مداح پایا ہے ۔وزیراعلیٰ نے سابق ترک صدر عبداللہ گل سے کہاکہ میںآپ کی شخصیت اورترک عوام کیلئے خدمات کامعترف ہوں۔انہوںنے کہا کہ پاکستان اورترکی کی دوستی محبت ،پیار اور اخلاص کے مضبوط رشتوں میں بندھی ہوئی ہے اورہمارے دوست اوردشمن مشترکہ ہیں ۔اس موقع پر صوبائی وزیر جہانگیر خانزادہ،ایم پی اے عبدالعلیم شاہ اوردیگر اعلی حکام بھی موجود تھے ۔