کرپشن کیخلاف زیروٹالرنس پالیسی ،رشوت ستانی کے خاتمے کیلئے حکومتی کاوشوں کی عالمی سطح پرستائش
پاکستان رشوت ستانی اور بدعنوانی کے انسداد کیلئے پڑوسی ملک کی نسبت بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کررہا ہے جو بدعنوانی کے خاتمے کیلئے وزیراعظم کے عزم کا مظہر ہے شہباز شریف کا معروف امریکی جریدے ’’فارن پالیسی‘‘ میں کرپشن ،بدعنوانی اور اقربا پروری کے بارے میں شائع ہونیوالی رپورٹ پر تبصرہ
اتوار 4 دسمبر 2016 23:00
(جاری ہے)
وزیراعلی پنجاب محمد شہباز شریف نے رپورٹ پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ حکومتی امور میں شفافیت ، کرپشن کے خاتمے اور سروس ڈلیوری میں بہتری کی پالیسی کا نتیجہ عالمی سطح پر ملک کے بہتر امیج کی صورت میںبرآمد ہورہا ہے۔
وزیراعلی نے کہاکہ معروف امریکی جریدے’’ فارن پالیسی‘‘ کی رپورٹ جنوری2016 میں ٹرانسپرنسی انٹر نیشنل کی طرف سے کرپشن کے خاتمے کیلئے حکومت پاکستان کی کوششوں اور عالمی سطح پر 3درجے بہتری کی رپورٹ کی تائید کرتی ہے۔وزیراعلی محمد شہباز شریف نے بتایا کہ قابل ذکر امر یہ ہے کہ پاکستان کرپشن کے خاتمے کیلئے کامیاب کوششوں کرنے والاجنوبی ایشیاکا اکلوتا ملک ہے۔ایک ایسے ادارے کی طرف سے کرپشن کے خاتمے کیلئے حکومتی کاوشوں کی کامیابی کی تائیدبہت معنی اوروزن رکھتی ہے جو دنیا بھر میںاپنی مضبوط ساکھ رکھتا ہے اور جس کا واضح مطلب یہ ہے کہ نچلی سطح سے اوپر تک کرپشن اوربدعنوانی پر زیروٹالرنس کارویہ بہتر نتائج لارہاہے۔وزیراعلی نے کہا کہ انسداد کرپشن کیلئے پاکستان کی بہتر کارکردگی اس امرکی دلیل ہے کہ اگر ہم انڈیا پر سبقت حاصل کر سکتے ہیں تو ہم اسے دوسرے امور میں کیوں نہیں ہرا سکتی وزیراعلی شہبازشریف نے کہا کہ اگر اخلاص کے ساتھ منزل کے حصول پر توجہ مرتکز کی جائے تو کوئی بھی چیلنج ناقال تسخیر نہیں رہ سکتا۔انہوں نے کہا کہ یہ قوم ڈوب کر ابھرنے کی صلاحیت سے مالا مال ہے۔پاکستانی مشکلات کوشکست دینے کی صلاحیت سے مالامال اوریہی وجہ ہے کہ بہت سی اچھی خبریںسامنے آنا شروع ہو چکی ہیں۔وزیراعلی نے مزید کہا کہ 2013 سے اب تک پاکستان کے حالات بہت بہتر ہوچکے ہیں اورمستقبل میںمضبوط اور مستحکم سیاسی ماحول سے پالیسیوں میں تسلسل سے ہم ہر میدان میںمدمقابل کوشکست دینے کی مکمل صلاحیت سے مالا مال ہیں ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
وزیر اعظم کے دورہ سعودی عرب کا امکان
-
بحیرہ احمر میں جبوتی کے ساحل کے قریب 77 افراد کو لے جانے والی کشتی الٹ گئی 23 افراد ہلاک جبکہ21 لاپتہ ہیں.اقوام متحدہ
-
ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کے دورہ پاکستان کے دوران پاک ایران گیس پائپ لائن کا تذکرہ سامنے نہیں آسکا
-
نواز شریف نے قمر باجوہ کو مدت ملازمت میں دوسری توسیع کی یقین دہانی کرائی تھی
-
حکومت کے معاشی اشاریوں میں بہتری کے دعوﺅں میں کتنی حقیقت ہے؟ماہانہ اعداد و شمار کو بنیاد بناکرنہیں کہا جا سکتا کہ بہتری آچکی ہے.معاشی ماہرین
-
صدر زرداری سے ائیر ایشیا ایوی ایشن گروپ کی ملاقات
-
عدالت نے علیمہ خان کی عبوری ضمانت کی درخواست منظور کرلی
-
سعودیہ سے دیر آنے والی خاتون 22 سالہ نوجوان کے ساتھ لاپتا، تلاش شروع
-
ایرانی صدر کا دورہ کراچی، (کل) صبح 8 بجے تک موبائل سروس معطل رہے گی
-
کم سے کم اجرت 32000 ہے ، عمل نہ کرنے والے اداروں کے خلاف کارروائی کی جائیگی ، وزیرخزانہ
-
مجھے مسلم لیگ ن سے کیوں نکالا گیا؟ اس کی وجہ شہباز شریف پسند نہیں کرتے تھے
-
اٹک ریفائنری بند ہونے کے دہانے پر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.