سندھی ثقافت کے عالمی دن کے موقع پر سبی میں اجرک ٹوپی کا عالمی منایا گیا

اتوار 4 دسمبر 2016 23:00

سبی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 دسمبر2016ء)سندھی ثقافت کے عالمی دن کے موقع پر سبی میں اجرک ٹوپی کا عالمی دنجاموٹ قومی موومنٹ کی جانب سے منایا گیا،ہزاروں کی تعداد میں لوگوں کی شرکت سندھی ٹوپی اور اجرک پہن کر ثقافت کا اظہار کیا گیا،سندھی ثقافت اور تہذیب ہزاروں سال پرانی ہے ،میر مجتبیٰ ابڑو کا جلسہ سے خطاب،تفصیلات کے مطابق سندھی ٹوپی اجرک کے عالمی دن کے موقع پر جاموٹ قومی موومنٹ کی جانب سے سبی میں ریلی و جلسہ کا انعقاد کیا گیا،ہزاروں افارد نے شرکت کرکے اپنی قومی ثقافت سے محبت کا اظہار کیا ،منعقدہ جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے جاموٹ قومی موومنٹ کے سربراہ میر مجتبیٰ مراد ابڑو ،میر اکبر ابڑو،موسیٰ کلیم ابڑو،رئیس نوروز خان جاموٹ،رئیس ٹکہ خان جاموٹ،اسماعیل ڈندور،یونس سولنگی ،سعید احمدخجک،فیاض جاموٹ ، خجک،میربلال گشکوری ، خدابخش چشتی جاموٹ ،حاجی الیاس کلہواڑ،حاجی علی محمد جویاو دیگر نے کہا کہ زندہ قومیں اپنی ثقافت اور تہذیب سے والہانہ محبت کرتی ہیں جس قوم نے اپنی ثقافت اور تاریخ کوع بھلا دیا ہے آج ان قوموں کا نام و نشان تک کہیں موجود نہیں ہے انہون نے کہا کہ ہم کسی قوم سے تعصب یا پھر نفرت نہیں کرتے ہیں بلکہ اپنی قومی چٴْافت کو اجاگر کرنے کے لیے جلسہ کا انعقاد کیا گیا ہے انہو ں نے کہا کہ ٹوپی اجرک ڈئے میں اظہار یکجہتی کرنے والوں کے بھی بے حد مشکور ہیں کہ انہوں نے شرکت کرکے بھائی چارئے کی فضاء کو فروغ دیا ہے اور ثابت کردیا ہے کہ ہم بنیادی طور پر ایک پاکستانی قوم ہیں جن کی صرف شناخت الگ الگ ہے اور ہم سب ایک لڑی کے گلدستے ہیں۔