ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کی گیس کی بلاجواز لوڈشیڈنگ کی مذمت

گیس کی مد میں سب سے زیادہ کوئٹہ اور گردنواح کے علاقوں کے عوام کی جانب سے ٹیکسیز کی ادائیگی کی جاتی ہے اسکے باوجود لوڈشیڈنگ مسلسل جاری ہے، بیان

اتوار 4 دسمبر 2016 22:50

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 04 دسمبر2016ء) ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے بیان میں گیس کی بلاجواز لوڈشیڈنگ کی مذمت کرتے ہوئے وفاقی حکومت اور محکمہ گیس سے گیس کی لوڈ شیڈنگ کے خاتمے کے لئے فوری اقدامات کرنے پر زور دیتے ہوئے کہا گیا کہ گیس کی مد میں سب سے زیادہ کوئٹہ اور گردنواح کے علاقوں کے عوام کی جانب سے ٹیکسیز کی ادائیگی کی جاتی ہے اسکے باوجود ان علاقوں کے عوام کے توقعات اور جائز مطالبات کے برعکس گیس کی لوڈشیڈنگ مسلسل جاری ہے دن اور شام کے اوقات گھنٹوں گیس کی بلاجواز لوڑشیڈنگ کی جاتی ہے صبح اور شام گیس کی عین ضرورت کے وقت پریشر کم ہوجاتی ہے جو آہستہ کم ہوکر ختم ہوجاتی ہے بیان میں کہا گیا کہ اقتدار کے ایوانوں میں بیٹھے عوامی مفادات اور اصلاحات کی باتیں کرنے والے یاتوترقی کے اصل مقصد یت سے ناآشنا ہے یا پھر ترقی انکے سامنے کوئی معنی نہیں رکھتی ہے ، جبکہ ہر شعبوں میں ترقی کی باتیں بھی کی جاتی ہے ، اسی لئے بنیادی ضروریات زندگی کو ان اراکین نے کبھی اہمیت نہیں دی ، بیان میں صبح کے وقت عوام بالخصوص نوکری اور مزدور پیشہ افراد ناشتے کے بغیر اپنی کاموں کی جانب جاتے ہوئے اس امید کے ساتھ لوٹتے ہیں کہ اگلی صبح شاید گیس موجود ہو، تاکہ انہیں ایک دن گھر میں ناشتہ کرنا نصیب ہوجائے ، مگر بدقسمتی سے سردیاں شروع ہونے کے ساتھ گذشتہ کئی ہفتوں سے مسلسل گیس کی لوڈشیڈنگ جاری ہے بیان کہا گیا کہ وفاقی حکومت اور محکمہ گیس فوری گیس کی لوڈشیڈنگ کا خاتمہ کرکے عوام کو ان مسائل سے نجات دلائیں

متعلقہ عنوان :