2018ء کے انتخابات میں بی این پی سردار اختر جان مینگل کی قیادت میں بھاری اکثریت سے کامیاب ہونگے، ملک نوید دہوار

پارٹی ورکروں کی دن رات کی محنت اس بات کی غمازی کرتا ہے کہ وہ پارٹی کو مکمل طور پر فعال بنارہے ہیں، مرکزی رہنما بلوچستان نیشنل پارٹی

اتوار 4 دسمبر 2016 22:50

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 04 دسمبر2016ء) بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنماء و سینٹرل کونسل کے ممبر ملک نوید دہوار نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ 2018ء کے انتخابات میں بی این پی سردار اختر جان مینگل کی قیادت میں بھاری اکثریت سے کامیاب ہونگے ،پارٹی ورکروں کی دن رات کی محنت اس بات کی غمازی کرتا ہے کہ وہ پارٹی کو مکمل طور پر فعال بنارہے ہیں اور بلوچستان کے کونے کونے سے جوق در جوق عوام کی پذیرائی اور شمولیت سے یہ صاف واضح ہوتا ہے کہ آنے والا دور بلوچستان نیشنل پارٹی ہی کا ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ سی پیک منصوبے کے تحت اربوں ڈالر مختلف منصوبوں پر خرچ ہورہے ہیں لیکن گوادر کے عوام آج بھی بنیادی سہولیات سے محروم پینے کے صاف پانی کے حصول کیلئے دربدر کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور ہیں انہوں نے کہا کہ دوسرے صوبوں سے لاکھوں باشندوں کو گوادر لاکر بلوچوں کو اقلیت میں تبدیل کرنے کی کوشش ہم ہرگز کامیاب نہیں ہونے دینگے ، انہوں نے کہا کہ ہم بلکل ترقی کے مخالف نہیں لیکن جو ترقی بلوچستان کے عوام کیلئے فائدے مند نہ ہو ایسی ترقی کا کیافائدہ ،انہوں نے کہا کہ ہونا تو یہ چاہیے تھا کہ چائنا میں گوادر بلخصوص بلوچ طلباء کو فری اسکالرشپ دی جاتی ہے لیکن موجودہ حکمران ہر طرف بلوچستانی عوام و بلوچستان کو لوٹنے میں مصروف عمل ہے

متعلقہ عنوان :