چکوال میں مائن اونرز کو بارود کے استعمال ، احتیاطی تدابیر اور بارود کے معاملے میں قوانین کے حوالے سے آگاہی سیمینار منعقد

اتوار 4 دسمبر 2016 22:50

چکوال۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 دسمبر2016ء)ضلع چکوال میں مائن اونرز کو بارود کے استعمال ، احتیاطی تدابیر اور بارود کے معاملے میں قوانین کے حوالے سے اتوار کے روز آگاہی سیمینار منعقد ہوا۔ سیمینار کا انعقاد ایف ڈبلیو او مائن اونر ایسو سی ایشن آف پاکستان اور چیف انسپکٹریٹ آف مائن پنجاب کے باہمی اشتراک سے کیا گیا۔ سیمینار کے مہمان خصوصی محمد خالد پرویز چیئرمین مائن اونرز آف پاکستان تھے جبکہ ایف ڈبلیو او کے بریگیڈیر شفقت محمود ، انسپکٹر آف مائن پنجاب چوہدری محمد صدیق، نیئر نواز مرزا جنرل سیکرٹری مائن اونرز اور ایم پی اے مہوش سلطانہ نے بھی شرکت کی۔

سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے خالد پرویز نے کہا کہ بارود کان کنی کی صنعت کیلئے ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے۔

(جاری ہے)

لہٰذا اس کے استعمال کے بارے میں حفاظتی تدابیر پر عمل درآمد کیا جانا بڑا ضروری ہے۔ خالد سلطان نے مزید کہا کہ بارود کے علاوہ جدید مشینری سے بھی ترقی یافتہ ممالک میں مدد لی جاتی ہے۔ بارود صرف وہیں استعمال ہوتا ہے جہاں پر دوسری مشینری دستیاب نہیں، ایم پی اے مہوش سلطانہ نے کہا کہ بارود کے استعمال بارے مائن اونرز کا مطالبہ درست ہے مگراس کیلئے پالیسی بنانے کی ضرورت ہے تاکہ بارود کا غلط استعمال نہ ہو۔

تقریب سے دیگر مقررین نے بھی خطاب کیا جن میں خواجہ دانیال سلیم اور ملک غلام مرتضیٰ اور دیگر مائن اورنرز موجود تھے، مائن اورنرز نے مطالبہ کیا کہ فی کان پانچ کلو روزانہ سے بڑھا کر25کلو گرام روزانہ بارود فراہم کیا جائے۔