پانچویں سالانہ میلاد کانفرنس 10 دسمبر کو ہائیڈ پارک چکوال پریس کلب میں منعقد ہوگی

اتوار 4 دسمبر 2016 22:50

چکوال۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 دسمبر2016ء)پانچویں سالانہ میلاد کانفرنس دس دسمبر کو ہائیڈ پارک چکوال پریس کلب میں منعقد ہوگی۔ میلاد کانفرنس کی صدارت معروف نعت خوان عبدالرزاق جامی کریں گے۔

(جاری ہے)

جبکہ چیئرمین خواجہ بابر سلیم محمود کی سربراہی میں پیر سید ریاض الحسن شاہ، قاضی نثار الحق رومی اور عارف محمود پر مشتمل کمیٹی قائم کر دی گئی ہے جو اس کانفرنس کے تمام انتظامات کرے گی، کانفرنس میں ضلع چکوال کے چیدہ چیدہ نعت خوان حضور اکرم ﷺ کو اپنی خوبصورت نعتوں سے خراج تحسین پیش کریں گے۔ واضح رہے کہ گزشتہ چار سال سے مسلسل پریس کلب میں محفل میلاد کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔