پنجاب حکومت نے قصبہ خانپور میں 200بستروں کے ہسپتال کی منظوری دے دی

اتوار 4 دسمبر 2016 22:50

چکوال۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 دسمبر2016ء) پنجاب حکومت نے قصبہ خانپور میں 200بستروں کے ہسپتال کی منظوری دے دی ہے۔ چیئرمین یونین کونسل ڈوہمن ملک ظفر اقبال نے صوبائی وزیر ملک تنویر اسلم سیتھی کے ذریعے وزیراعلیٰ پنجاب کو یہاں پر ہسپتال کی ضرورت کے بارے میں تحریری درخواست دی تھی جس پر وزیراعلیٰ پنجاب نے کمال مہربانی سے اس پسماندہ علاقے میں جدید طبی سہولتوں سے آراستہ ہسپتال کی منظوری دی ہے۔

(جاری ہے)

ملک ظفر اقبال نے بتایا کہ ہسپتال کیلئے جلد فنڈز مختص کیے جائیں گے اور اس کیلئے اراضی بھی علاقے کے مخیر حضرات نے مفت فراہم کر دی ہے اور جلد ہی اس منصوبے پر کام شروع ہوگا۔

متعلقہ عنوان :