افغانستان کی سرزمین پاکستان میں دہشت گردی کیلئے مسلسل استعمال کی جا رہی ہے ‘عبدالرزاق عباسی

اتوار 4 دسمبر 2016 22:50

ایبٹ آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 دسمبر2016ء) جماعت اسلامی ضلع ایبٹ آباد کے امیر عبد الرزاق عباسی نے کہا ہے کہ پاک افغان خطہ میں امن تعمیر و ترقی کیلئے ناگزیر ہے ۔افغانستان کی سرزمین پاکستان میں دہشت گردی کیلئے مسلسل استعمال کی جا رہی ہے ۔خفیہ ایجنسی را افغانستان کیلئے پاکستان مین در اندازی کر رہی ہے ۔مضبوط اور پائیدار پاکستان افغانستان کیلئے سود مند ثابت ہو سکتا ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایوب میڈیکل کالج میں پاک افغان امن سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ سیمینار سے پاکستان مین افغانستان کے سفیر حضرت عمر بقا خیل، پرنسپل ایوب میڈیکل کالج ڈاکٹر راحت النساء عباسی اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔ اس موقع پر عبد الرزاق عباسی نے اپنے صدارتی خطاب میں کہا کہ پاکستان کی عوام نے تیس سال تک چالیس لاکھ سے زائد افغانیوں کو پناہ دی اور ان کی خدمت کی اور ہر آڑے وقت میں افغانستان کا ساتھ دیا افغانستان کی تعمیر و ترقی میں حصہ لیا مگر بد قسمتی سے افغان حکومت انڈیا کی ایماء پر پاکستان کے خلاف استعمال ہو رہی ہے جس سے خطے میں امن و شدید خطرہ لاحق ہے ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر افغان سفیر حضرت عمر بقاء خیل نے کہا کہ افغانستان حکومت انڈیا اور پاکستان کے خلاف دوستانہ تعلقات چاہتی ہے اور خطے میں امن کی خواہاں ہے ۔پاکستان سے دوستی کو ہم ترجیحی دے رہے ہیں جبکہ دونوں ممالک کے درمیان باہمی تعلقات خوش گوار نہیں ہوں گے تو اچھے نتائج حاصل نہیں ہو سکیں گے۔ پاکستان افغانستان کو مل کر خطہ میں امن کیلئے کوششیں کرنی ہوں گی۔

متعلقہ عنوان :