شاہراہ ریشم پر سلہڈ کے مقام پر 2موٹرکاروں میں تصادم ‘ ایک شخص جاں بحق ،4شدید زخمی

اتوار 4 دسمبر 2016 22:50

ایبٹ آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 دسمبر2016ء) شاہراہ ریشم پر سلہڈ کے مقام پر 2موٹرکاروں میں تصادم کے نتیجہ میں ایک شخص جاں بحق ،4شدید زخمی ہوگئے ہیں۔پولیس ذرائع کے مطابق سلہڈ کے مقام پر موٹرکار نمبراے ڈی 4956اورمخالف سمت سے آنے والے ایپلائیڈ فار موٹرکار میں تصادم ہوا۔

(جاری ہے)

تصادم کے نتیجہ میں حویلیاں کا رہائشی سید عزیز محمد شاہ جاں بحق جبکہ ذوالقرنین شاہ،معین شاہ،محمد علی شاہ اورصبورالحسن شاہ شدید زخمی ہوئے ۔حادثہ کی اطلاع پر کینٹ پولیس نفری موقع پر پہنچ آئی اورمقامی لوگوں کی مدد سے جاں بحق اورزخمی افراد کو ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال ایبٹ آباد منتقل کیا۔

متعلقہ عنوان :