سٹی پولیس نے ناکہ بندی کے دوران 2گاڑیوںسے اسلحہ برآمد کرکے 2ملزمان گرفتار کرلئے

اتوار 4 دسمبر 2016 22:50

ایبٹ آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 دسمبر2016ء) سٹی پولیس نے ناکہ بندی کے دوران 2گاڑیوں سے اسلحہ برآمد کرکے 2ملزمان گرفتار کرلئے ہیں۔

(جاری ہے)

پولیس ذرائع کے مطابق ڈی ایس پی کینٹ قمر حیات کی ہدایت پر ایس ایچ اوتھانہ سٹی سردار واجد نے پولیس نفری کے ہمراہ شملہ پہاڑی کے قریب خوشحال چوک کے مقام پر ناکہ بندی کے دوران موٹرکارنمبر اے ڈی545اورآئی ڈی 393کو روک کر دونوں گاڑیوں سی2پستول 30بور،ایک رپیٹر،3رائفلیں ،5میگزین برآمد کرکے دو ملزمان سہیل ولد شاہنواز اوریاسرولد عبدالخالق کو گرفتار کیا۔تھانہ سٹی میں دونوں ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے پولیس نے تفتیش شروع کردی ہے۔

متعلقہ عنوان :