بلاول بھٹو نے ایک بار پھر حکومت کو للکارتے ہوئے نیشنل ایکشن پلان کو ناکام قرار دے دیا
ذوالفقار علی بھٹو، بے نظیر بھٹو، شاہنواز، مرتضیٰ اور بلاول بھٹو کی پارٹی جیت سکتی ہے سندھ میں تبدیلی لایا ہوں، پارٹی میں تبدیلی لا رہا ہوں، اگر جیالے اور عوام ساتھ دیتے ہیں تو 2018ء میں وزیر اعظم پیپلز پارٹی کا ہو گا، بلاول بھٹو جلسے میں گو نثار گو اور جاگ پنجاب جاگ، پاکستان جل رہا ہے کا نعرہ لگا دیا
اتوار 4 دسمبر 2016 22:40
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ کارکنوں نے ساتھ دیا تو 2018ء میں پاکستان کا وزیراعظم میں بنوں گا،نیشنل ایکشن پلان کو وزیرداخلہ نے ناکام بنایا، پاکستان جل رہا ہے اسے بچانے کیلئے پنجاب کو جاگنا ہوگا۔
بلاول بھٹونے کارکنوں کو مخاطب کرکے پوچھا کہ جب سے بی بی کا بیٹا آیاہے کیا سندھ میں اورپارٹی میں تبدیلی آّ رہی ہے ،سب نے ساتھ دیا تو آئندہ وزیراعظم وہ ہونگے۔بلاول بھٹو نے جذباتی انداز میں حبیب جالب کی نظم پڑھی اور تقریب میں کھپے کھپے پاکستان ،بینظیر بیقصور اور اگلی باری پھر زرداری کے نعرے بھی لگوائے۔دریں اثناء لاہور میں بھی سندھی ثقافت کے رنگ سر چڑھ کر بول رہے ہیں۔ بلاول ہاؤس میں اجرک اور ٹوپی کی بہار نظر آئی، سندھی گج اور کڑھائی والے ملبوسات زیب تن کئے خواتین کارکنوں نے بھی چار چاند لگا دیئے، فنکاروں کی شاندار پرفارمنس نے بھی دل موہ لئے۔راوی کنارے مہران کی ثقافت کے رنگ پیارے، کہیں ٹوپیوں کی بہار، کہیں اجرک کے لشکارے۔ روایتی موسیقی کی جھنکار اور سندھی ثقافت سے محبت کے اظہار نے سماں باندھ دیا۔ بلاول ہاؤس آئے جیالوں نے ٹوپیاں اور اجرک پہنیں تو یوم تاسیس کی تقریب کلچرل ڈے میں بدل گئی۔سندھی گج اور کڑھائی والے ملبوسات پہننے خواتین کارکنوں نے بھی خوب رنگ جمایا۔ آصفہ اور بختاور بھی لطف اندوز ہوتی رہیں۔ پی پی چیئرمین روایتی ٹوپی اور اجرک پہنے سامنے آئے اور جیالوں کو دیکھ کر ہاتھ بھی ہلائے اور وزیر اعلیٰ سندھ کے ساتھ کیک بھی کاٹا۔فنکاروں کی شاندار پرفارمنس نے بھی محفل کو چار چاند لگا دیئے۔ سندھی گیتوں پر دھمال ڈالتے جیالوں نے بھی شرکاء کو گرمائے رکھامتعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
بحیرہ احمر میں جبوتی کے ساحل کے قریب 77 افراد کو لے جانے والی کشتی الٹ گئی 23 افراد ہلاک جبکہ21 لاپتہ ہیں.اقوام متحدہ
-
ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کے دورہ پاکستان کے دوران پاک ایران گیس پائپ لائن کا تذکرہ سامنے نہیں آسکا
-
نواز شریف نے قمر باجوہ کو مدت ملازمت میں دوسری توسیع کی یقین دہانی کرائی تھی
-
حکومت کے معاشی اشاریوں میں بہتری کے دعوﺅں میں کتنی حقیقت ہے؟ماہانہ اعداد و شمار کو بنیاد بناکرنہیں کہا جا سکتا کہ بہتری آچکی ہے.معاشی ماہرین
-
صدر زرداری سے ائیر ایشیا ایوی ایشن گروپ کی ملاقات
-
عدالت نے علیمہ خان کی عبوری ضمانت کی درخواست منظور کرلی
-
سعودیہ سے دیر آنے والی خاتون 22 سالہ نوجوان کے ساتھ لاپتا، تلاش شروع
-
ایرانی صدر کا دورہ کراچی، (کل) صبح 8 بجے تک موبائل سروس معطل رہے گی
-
کم سے کم اجرت 32000 ہے ، عمل نہ کرنے والے اداروں کے خلاف کارروائی کی جائیگی ، وزیرخزانہ
-
مجھے مسلم لیگ ن سے کیوں نکالا گیا؟ اس کی وجہ شہباز شریف پسند نہیں کرتے تھے
-
8 فروری کو ن لیگ پنجاب میں زیادہ سے زیادہ صرف 40 نشستیں جیتی
-
ٰآئی ایم ایف کے نئے پروگرام کیلئے اسٹاف لیول معاہدہ جولائی میں ہونے کا امکان ہے، محمد اورنگزیب
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.