قائد اعظم محمد علی جناح کا برصغیر کے مسلمانوں پر بہت احسان ہے ، بانی پاکستان کے تحفے کے ساتھ ہم نے بہت برا حشر کیاہے ، طاہرالقادری

موجودہ حکمرانوں نے دہشت گردی اور انتہا پسندی کو فروغ دیا ہے۔ پاکستان میں حیوانی زندگی سے بھی زیادہ بدتر زندگی عوام کو فراہم کی جارہی ہے ، مزارقائد پرمیڈیاسے بات چیت

اتوار 4 دسمبر 2016 22:30

قائد اعظم محمد علی جناح کا برصغیر کے مسلمانوں پر بہت احسان ہے ، بانی ..

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 دسمبر2016ء) پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ طاہر القادری نے کہا ہے کہ قائد اعظم محمد علی جناح کا برصغیر کے مسلمانوں پر بہت احسان ہے ، بانی پاکستان کے تحفے کے ساتھ ہم نے بہت برا حشر کیاہے ۔ آج کی میلاد کانفرنس پاکستان کے امن کے لئے رکھی گئی ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے مزار قائد پر حاضری کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا کہ کراچی میں میلاد کانفرنس امن کا پیغام دینے کے لئے رکھی گئی ہے ۔

(جاری ہے)

قائد اعظم نے اپنا وژن دیا ہے،جبکہ موجودہ حکمران قائد اعظم کے وژن کے قاتل ثابت ہوئی ہے۔ موجودہ حکمرانوں نے دہشت گردی اور انتہا پسندی کو فروغ دیا ہے۔ پاکستان میں حیوانی زندگی سے بھی زیادہ بدتر زندگی عوام کو فراہم کی جارہی ہے ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں کسی بھی مسلک یا مذہب کے لئے زندگی تنگ نہیں ہونا چائیے ۔ڈاکٹر طاہر القادری نے کہا کہ میلاد کانفرنس کے ذریعے سانحہ ماڈل ٹاون کے ملزمان کو جھنجوڑنا چاہتے ہیں ۔کانفرنس میں متعدد دوسری جماعتوں کے رہنما بھی شرکت کر رہے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :