رائے ونڈ، مڈنائٹ خطرناک ڈاکیت گینگ کا سرغنہ کرامت پولیس مقابلے میں ہلاک ،ساتھی گرفتار

اتوار 4 دسمبر 2016 22:30

رائے ونڈ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 04 دسمبر2016ء) گزشتہ مڈنائٹ خطرناک ڈاکیت گینگ کا سرغنہ کرامت پولیس مقابلے میں ہلاک ،ساتھی گرفتار ،کرامت اپنے ساتھیوںکے ہمراہ واپڈا ٹائون کے قریب ڈکیتی کی نیت سے موجود تھا کہ مخبری پر پولیس اس کے تعاقب میں پہنچ گئی ،جہاںناکہ پر وہ ایک موٹر سائیکل چھین کر بھاگ رہا تھا، پولیس پارٹی کو دیکھتے ہی ڈاکوئوں نے فائرنگ کردی اور ایدھی روڈ کی طرف بھاگے ،قزلباش چوک میں پولیس کے ساتھ ٹاکرا ہوگیا جس کے دوران دوطرفہ فائرنگ کے نتیجہ میں کرامت شدیدزخمی ہوگیا جبکہ ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا ،کرامت ہسپتال لیجاتے ہوئے راستے میں ہی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا ،پولیس کے مطابق مرنے والے ڈاکو کو اس کے ساتھیوں کی گولی لگی ہے جو اس کو بچانے کیلئے فائرنگ کررہے تھے ،مرنے والا کرامت متعدد تھانوں میں درجنوں وارداتوں میں مطلوب تھا ،اہلیان شہر نے ڈی ایس پی سرکل فتح احمد کاہلوں کو ڈکیت گینگ کے خاتمہ اور امن و امان قائم رکھنے پر خراج تحسین پیش کیا ہے ،پولیس نے گزشتہ دنوں کرامت کا ساتھی ظفر بھی مقابلے میں مار دیا تھا

متعلقہ عنوان :