قطری شہزادہ کا خط یا انکا دورہ حکمرانوں کو بچا نہیں سکتا ‘ قمر الزمان کائرہ

(ن) لیگ کے اقتدار کی کشتی منزل پر پہنچتی نظر نہیں آتی ‘حکمران انجام کے خوف سے سچ بولنے کیلئے تیار نہیں ‘پانامہ لیک کا معاملہ (ن) لیگ والوںکو پر یشان کر رکھ ہے‘ گفتگو

اتوار 4 دسمبر 2016 22:10

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 04 دسمبر2016ء) پیپلزپارٹی پنجاب کے صدر قمر الزمان کائرہ نے کہا ہے کہ قطری شہزادہ کا خط یا انکا دورہ حکمرانوں کو بچا نہیں سکتا ‘ (ن) لیگ کے اقتدار کی کشتی منزل پر پہنچتی نظر نہیں آتی ‘حکمران انجام کے خوف سے سچ بولنے کیلئے تیار نہیں ‘پانامہ لیک کا معاملہ (ن) لیگ والوںکو پر یشان کر رکھ ہے۔

(جاری ہے)

میڈ یا سے گفتگو میں قمر الزمان کائرہ نے کہا کہ (ن) لیگ پانامہ لیک سے بچنے کی جتنی کوشش کر رہی ہے انکے لیے اتنے زیادہ مسائل پیدا ہو رہے ہیں اور انکو ہر روز ایک نیا جھوٹ بھی بولنا پڑ رہا ہے مگر وہ قوم کو بے وقوف نہیں بنا سکتے ۔

ایک سوال کے جواب میں قمر الزمان کائرہ نے کہا کہ پیپلزپارٹی پنجاب میں بھی (ن) لیگ کی کر پشن اور لوٹ مارکو قوم کے سامنے بے نقاب کر یگی ۔

متعلقہ عنوان :