Live Updates

عمران خان نوجوانوںکے نہیں ’’بزرگوں ‘‘کے لیڈر ہوسکتے ہیں‘سینئر وزیر نثار احمد کھوڑو

بلاول بھٹو وزیر اعظم بنیں گے ‘(ن) لیگ والے آج بھی ضیاء الحق کے آمر یت کو آج بھی زندہ رکھے ہوئے ہیں‘گفتگو

اتوار 4 دسمبر 2016 22:10

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 04 دسمبر2016ء) پیپلز پارٹی سندھ کے سینئر وزیر نثار احمد کھوڑو نے کہا ہے کہ عمران خان نوجوانوںکے نہیں ’’بزرگوں ‘‘کے لیڈر ہوسکتے ہیں وہ عوام کے ووٹوں سے نہیں شارٹ کٹ سے وزیر اعظم بننے کی ناکام کوشش کر رہے ہیں ‘بلاول بھٹو کی قیادت میں آئندہ انتخابات میں کامیابی حاصل کر یں گے اور بلاول بھٹو وزیر اعظم بنیں گے ‘(ن) لیگ والے آج بھی ضیاء الحق کے آمر یت کو آج بھی زندہ رکھے ہوئے ہیں ۔

(جاری ہے)

بلاول ہائوس میں گفتگو کرتے ہوئے پیپلز پارٹی سندھ کے سینئر وزیر نثار احمد کھوڑونے کہا کہ عمران خان کی سیاست کا کوئی مستقبل نہیں وہ احتجاج اور دھر نوں کے سواکچھ نہیں کر سکتے اور نوجوانوں کو بے وقو ف بنانے کیلئے خود کو نوجوانوں کو لیڈر کہتے ہیں حالانکہ وہ خود بزرگ ہو چکے ہیں وہ نوجوانوں کے تو نہیں مگر’’بزرگوں ‘‘کے لیڈر بن سکتے ہیں نوجوانوں کا لیڈر اب صرف بلاول بھٹو ہی ہیں ۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :