Live Updates

طلال چوہدری نے عمران خان کو ’’یوٹرن خان ‘‘قرار دیدیا

پانامہ پر کمیشن کی بات کر نیوالے عمران خان اب کمیشن سے بھی بھاگ رہے ہیں ‘پانامہ لیک کیس میں عمران خان اور انکے وکلاء کے پاس صرف کہانیاں ہیں حقیقت اور ثبوت نام کی کوئی چیز نہیں‘ عمران خان جو بات کر تے ہیں تو اس پر مہینوں تو دور کی بات چند دن بھی قائم نہیں رہتے ‘گفتگو

اتوار 4 دسمبر 2016 22:10

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 04 دسمبر2016ء) مسلم لیگ (ن) کے رکن قومی اسمبلی طلال چوہدری نے عمران خان کو ’’یوٹرن خان ‘‘قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ پانامہ پر کمیشن کی بات کر نیوالے عمران خان اب کمیشن سے بھی بھاگ رہے ہیں ‘پانامہ لیک کیس میں عمران خان اور انکے وکلاء کے پاس صرف کہانیاں ہیں حقیقت اور ثبوت نام کی کوئی چیز نہیں۔

(جاری ہے)

اتوار کے روز گفتگو کرتے ہوئے طلال چوہدری نے کہا کہ عمران خان جو بات کر تے ہیں تو اس پر مہینوں تو دور کی بات چند دن بھی قائم نہیں رہتے اور یوٹرن لے لیتے ہیں عمران خان نے پانامہ کیس کے آغاز میں تحقیقاتی کمیشن پرآمادگی کا اظہار کیا مگر اب یوٹرن لیکر پھر کمیشن کی مخالفت کر رہے ہیں اصل میں عمران خان اور تحر یک انصاف کو ایک بار پھر اپنی شکست صاف نظر آرہی ہے اور وہ عدالت سے بھی بھاگنے کی بھی تیار کر رہی ہیں ۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :