بلاول بھٹو زرداری کاپیپلزپارٹی کے سینئر رہنماعمر جت کے انتقال پرافسوس کا اظہار

ایک سچے اوروفادار جیالے سے محروم ہوگئے ہیں، اللہ تعالی مرحوم کو جنت الفردوس میں جگہ دے، چیئرمین پیپلزپارٹی

اتوار 4 دسمبر 2016 21:50

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 دسمبر2016ء) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پاکستان پیپلزپارٹی کراچی کے سینئر رہنما اور بن قاسم کے سابق ٹان ناظم عمر جت کے انتقال پر انتہائی غم اورافسوس کا اظہار کیا ہے، پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین نے مرحوم عمر جت کی پارٹی اور بحالی جمہوریت کے لیے خدمات کو سراہاتے ہوئے کہا کہ آج ہم ایک سچے اوروفادار جیالے سے محروم ہوگئے ہیں، بلاول بھٹو زرداری نے دعا کی کہ اللہ تعالی مرحوم کو جنت الفردوس میں جگہ دے اور لواحقین کو صبر و جمیل کی توفیق عطا فرمائے۔