پولیس فسران کی اقوام متحدہ کے مشن میں شرکت پرپابندی ختم کردی گئی

تقریبادوہزار درخواستیں موصول ہوچکی ہیں جس میں کانسٹیبل اورہیڈکانسٹیبل سے لیکرڈی آئی جی اوردیگر رینگ کے افسران شامل ہیں خیبرپختونخوا نے اپنی جانب سے ایک پالیسی بنائی اورمعیار مقررکردی جس کے مطابق کانسٹیبل اورہیڈکانسٹیبل اس مشن میں حصہ نہیں لے سکیں گے

اتوار 4 دسمبر 2016 21:50

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 دسمبر2016ء) ملک کے امن وآمان کی صورتحال بہتر ہونے پر پولیس آفسران کی اقوام متحدہ کے مشن میں شرکت پرپابندی ختم کردی گئی ،وزارت داخلہ اسلام آباد نے تمام صوبوں کوپابندی ہٹانے سے اگاہ کردیا ہے۔ذرائع کے مطابق یواین مشن پر پابندی ہٹانے کے بعد آئی جی خیبرپختونخوا نے پولیس سکول آف انوسٹی گیشن حیات آباد،ڈائریکٹرپولیس سکول آف مردان،پولیس سکول آف انٹلی جنس ایبٹ آباد،ڈائریکٹرسکول آف نوشہرہ،پولیس سکول انفارمیشن ٹیکنالوجی پشاور اوردیگرداروں کوہدایات جاری کردی گئی ہے ، اورنامزدگی کیلئے نام بھی طلب کرلئے ہیں ،،پورے خیبرپختونخوا سے پولیس سے پچاس افسران یواین مشن میںحصہ لیں گے۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ آئی جی ہدایات کے بعد تقریبادوہزار درخواستیں موصول ہوچکی ہیں جس میں کانسٹیبل اورہیڈکانسٹیبل سے لیکرڈی آئی جی اوردیگر رینگ کے افسران شامل ہیں ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق آئی جی خیبرپختونخوا نے اپنی جانب سے ایک پالیسی بنائی اورمعیار مقررکردی جس کے مطابق کانسٹیبل اورہیڈکانسٹیبل اس مشن میں حصہ نہیں لے سکیں گے، تاہم مشن میں شرکت کے لئے ایسی کوئی پالیسی وضع نہیں کی گئی ہے۔محکمہ پولیس میں سب سے زیاد ہ تعلیم یافتہ پولیس اہلکار سپاہی کی حیثیت سے خدمات انجام دے ہیں جبکہ زیادہ ترڈی ایس پی ایز ایف اے اوربی اے پاس ہے تاہم انہی لوگوں کے نام یواین مشن کیلئے سیلکٹ کرکے قابل اورتعلیم یافتہ نوجوانوں کونظرانداز کردیا۔۔

متعلقہ عنوان :