منی چینجر جاوید خانانی زیر تعمیر عمارت سے گرکر جاں بحق

اتوار 4 دسمبر 2016 21:30

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 دسمبر2016ء) منی چینجر جاوید خانانی اتوار کو محمد علی سوسائٹی میں زیر تعمیر عمارت سے گرکر جاں بحق ہوگئے۔

(جاری ہے)

سندھ پولیس کے ترجمان نے بتایا کہ ابتدائی اطلاعات کے مطابق بہادرآباد پولیس اسٹیشن کے حدود میں جاوید خانانی زیرتعمیر عمارت کے 8 ویں فلور سے گر کر جاں بحق ہوگئے۔ انہوں نے بتایا کہ جاوید خانانی زیرتعمیر عمارت کے معمول کے دورے پر تھے اور جس وقت حادثہ پیش آیا تو وہ اکیلے تھے اور ان کے پارٹنر دفتر میں موجود تھے۔ انہوں نے کہا کہ انہیں ان کے بزنس پارٹنر نجی ہسپتال لے کر گئے جہاں ان کے اہل خانہ بھی پہنچ گئے اور ان کی باڈی کو بغیر کسی پوسٹ مارٹم کے وہاں سے لے گئے۔

متعلقہ عنوان :