ترکی کے دوست ہمارے دوست ہیں اورترکی کے دشمن ہمارے دشمن ہیں:شہبازشریف
کشمیر خطے کا مسئلہ ہے ،کشمیری عوام اپنی آزادی کی جنگ خود لڑ رہے ہیں ،بھارت نہتے عوام کا بے دریغ خون بہارہا ہے ترکی مسئلہ کشمیر کے حل میں کردارادا کرے تو ہم خوش آمدید کہیں گے،بھارت کو بین الاقوامی معاہدوں کی پابندی کرنی چاہیے ناکام بغاوت ترکی کی جنگ آزادی کے بعدا ہم ترین واقعہ ہے ،اس سے ترکی میںجمہوریت مزید مضبوط ہوئی ہے ترک صدر رجب طیب اردوان کے عالمی سطح پر قدمیں اضافہ ہوا ہے ،وزیراعلیٰ پنجاب کی ترکش میڈیا سے گفتگو
اتوار 4 دسمبر 2016 21:30
(جاری ہے)
وزیراعلیٰ شہبازشریف نے ترکی کے شہر قیصری میںترکش میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ترکی کے دوست ہمارے دوست ہیں اورترکی کے دشمن ہمارے دشمن ہیں۔
ایک سوال کے جواب میں انہوںنے کہا کہ کشمیر کا مسئلہ خطے کا مسئلہ ہے اورکشمیری عوام اپنی آزادی کی جنگ خود لڑ رہے ہیں ۔بھارت نہتے کشمیری عوام کا بے دریغ خون بہارہا ہے لیکن کشمیری عوام کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔بھارت کو بین الاقوامی معاہدوں کی پابندی کرنی چاہیے۔ایک اور سوال کے جواب میںانہوںنے کہا کہ ترکی مسئلہ کشمیر کے حل میں کردارادا کرے تو ہم خوش آمدید کہیں گے۔وزیراعلیٰ نے کہا کہ مسئلہ کشمیر پر ترکی کے صدر طیب رجب اردوان کی طرف سے پاکستان کی حمایت کرنے پر شکرگزار ہیں ۔ایک سوال کے جواب میں وزیراعلیٰ نے کہا کہ میں سمجھتا ہوں کہ ترکی میں ناکام بغاوت ترکی کی جنگ آزادی کے بعدا ہم ترین واقعہ ہے اور اس واقعہ کے بعد ترکی میںجمہوریت مزید مضبوط ہوئی ہے اورترکی کی مضبوط معیشت کو تقویت ملی ہے اورترک صدر رجب طیب اردوان کے عالمی سطح پر قدمیں اضافہ ہوا ہے ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ایف بی آر، وزارت داخلہ کو تیل کی اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن کرنے کی ہدایت
-
روپیہ مستحکم رکھنے کیلئے اسٹیٹ بینک نے مارکیٹ سے 5 ارب ڈالر خریدے
-
پابند سلاسل خواتین کیلئے ریلی نکالنا چاہتے ہیں، یہ قیدی وین کے دروازے کھولے کھڑے ہیں، عمرایوب
-
پڑوسیوں میں مخاصمانہ رویہ رکھنے والے ممالک کی وجہ پاکستان کو مضبوط دفاعی صلاحیتوں کی ضرورت ہے ،سردار مسعود خان
-
مذہبی سیاحت کو فروغ دے کر سکھوں سمیت مذہبی مقامات پر غیر ملکیوں کو راغب کیا جاسکتا ہے ، وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی
-
سینٹ ، صدر کے مشترکہ اجلاس سے خطاب پر شکریہ ادا کرنے کی تحریک منظور
-
منفی پروپیگنڈا، ترقی و خوشحالی کیلئے کام کرنے سے نہیں روک سکتا، آرمی چیف
-
وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق سے کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی میں برطانیہ کی معروف جامعات کے وفد کی ملاقات
-
بینک دولتِ پاکستان کی زری پالیسی کمیٹی کا اجلاس 29 اپریل کو ہوگا
-
کل ہمارے یوم تاسیس پر پولیس کیک بھی اٹھا کر لے گئی تھی،بیر سٹر گوہر
-
پاکستانی کمپنی کو یو اے ای کی کمپنی سے بڑا آرڈر مل گیا
-
جوڈیشل عدالت نے محمود خان اچکزئی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دئیے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.