وزیراعلیٰ کا معروف امریکی جریدے ’’فارن پالیسی‘‘ میں کرپشن ،بدعنوانی اور اقربا پروری کے بارے میں شائع ہونیوالی رپورٹ پر تبصرہ
کرپشن کیخلاف زیروٹالرنس پالیسی ،رشوت ستانی کے خاتمے کیلئے حکومتی کاوشوں کی عالمی سطح پرستائش:شہبازشریف پاکستان رشوت ستانی اور بدعنوانی کے انسداد کیلئے پڑوسی ملک کی نسبت بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کررہا ہے جو بدعنوانی کے خاتمے کیلئے وزیراعظم کے عزم کا مظہر ہے پاکستان کرپشن کے خاتمے کیلئے کامیاب کوششوں کرنیوالاجنوبی ایشیاکا اکلوتا ملک ہے، کرپشن اوربدعنوانی پر زیروٹالرنس کارویہ بہتر نتائج لارہاہے، وزیراعلیٰ
اتوار 4 دسمبر 2016 21:30
(جاری ہے)
وزیراعلی پنجاب محمد شہباز شریف نے رپورٹ پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ حکومتی امور میں شفافیت ، کرپشن کے خاتمے اور سروس ڈلیوری میں بہتری کی پالیسی کا نتیجہ عالمی سطح پر ملک کے بہتر امیج کی صورت میںبرآمد ہورہا ہے۔
وزیراعلی نے کہاکہ معروف امریکی جریدے’’ فارن پالیسی‘‘ کی رپورٹ جنوری2016 میں ٹرانسپرنسی انٹر نیشنل کی طرف سے کرپشن کے خاتمے کیلئے حکومت پاکستان کی کوششوں اور عالمی سطح پر 3درجے بہتری کی رپورٹ کی تائید کرتی ہے۔وزیراعلی محمد شہباز شریف نے بتایا کہ قابل ذکر امر یہ ہے کہ پاکستان کرپشن کے خاتمے کیلئے کامیاب کوششوں کرنے والاجنوبی ایشیاکا اکلوتا ملک ہے۔ایک ایسے ادارے کی طرف سے کرپشن کے خاتمے کیلئے حکومتی کاوشوں کی کامیابی کی تائیدبہت معنی اوروزن رکھتی ہے جو دنیا بھر میںاپنی مضبوط ساکھ رکھتا ہے اور جس کا واضح مطلب یہ ہے کہ نچلی سطح سے اوپر تک کرپشن اوربدعنوانی پر زیروٹالرنس کارویہ بہتر نتائج لارہاہے۔وزیراعلی نے کہا کہ انسداد کرپشن کیلئے پاکستان کی بہتر کارکردگی اس امرکی دلیل ہے کہ اگر ہم انڈیا پر سبقت حاصل کر سکتے ہیں تو ہم اسے دوسرے امور میں کیوں نہیں ہرا سکتی وزیراعلی شہبازشریف نے کہا کہ اگر اخلاص کے ساتھ منزل کے حصول پر توجہ مرتکز کی جائے تو کوئی بھی چیلنج ناقال تسخیر نہیں رہ سکتا۔انہوں نے کہا کہ یہ قوم ڈوب کر ابھرنے کی صلاحیت سے مالا مال ہے۔پاکستانی مشکلات کوشکست دینے کی صلاحیت سے مالامال اوریہی وجہ ہے کہ بہت سی اچھی خبریںسامنے آنا شروع ہو چکی ہیں۔وزیراعلی نے مزید کہا کہ 2013 سے اب تک پاکستان کے حالات بہت بہتر ہوچکے ہیں اورمستقبل میںمضبوط اور مستحکم سیاسی ماحول سے پالیسیوں میں تسلسل سے ہم ہر میدان میںمدمقابل کوشکست دینے کی مکمل صلاحیت سے مالا مال ہیں ۔مزید اہم خبریں
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
-
بانی پی ٹی آئی فوجی قیادت کے ساتھ مذاکرات چاہتے لیکن کوئی جواب نہیں آیا
-
ہم مذاکرات صرف فوج، آرمی چیف اور ڈی جی آئی ایس آئی کے ساتھ کریں گے
-
اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز کے خط پر فل کورٹ کی تشکیل سے گریز،عدالتی امور میں انٹیلیجنس ایجنسیوں کی مداخلت کے حوالے سے چیف جسٹس آف پاکستان کا بیان
-
پاکستان کی ترقی کے سفر میں رخنہ ڈالنے والوں کی تمام کوششیں ناکام ہوں گی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.