تفتان بارڈر پر ایرانی سیکورٹی فورسز نے گرفتار83پاکستانی باشندوں کو لیویز کے حوالے کردیا

اتوار 4 دسمبر 2016 21:10

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 دسمبر2016ء) تفتان بارڈر پراتوار کو ایرانی سیکورٹی فورسز نے گرفتار83پاکستانی باشندوں کو لیویز کے حوالے کردیا۔

(جاری ہے)

لیویز کے مطابق یہ افراد غیرقانونی طور پر ایران میں داخل ہوئے تھے اور روزگار کی تلاش میں ایران کے راستے یورپی ممالک جانا چاہتے تھے جنہیں ایرانی سیکورٹی فورسز نے گرفتار کرکے تفتان بارڈر پرلیویز کے حوالے کردیا۔ لیویز نے گرفتار افراد کو مزید کارروائی کیلئے ایف آئی اے کے حوالے کردیا۔