نواز شریف کچھ بھی کرلے پانامہ کیس سے نہیں بچ سکتے ،بابر یوسفزئی

وزیر اعظم کے اسمبلی میں دئیے گئے بیان اور عدالت میں دئیے گئے بیان میں تضاد ہے،وفد سے بات چیت

اتوار 4 دسمبر 2016 21:10

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 دسمبر2016ء) پاکستان تحریک انصاف بلوچستان کے صوبائی سیکرٹری پبلک افیئر بلوچستان بابر یوسفزئی نے صوبائی سیکرٹریٹ میں ایک وفد سے بات چیت کرتے ھوئے کہا ھے کہ وزیر اعطم نواز شریف کچھ بھی کرلے وہ پانامہ کیس سے نہیں بچ سکتے وزیر اعظم کے تمام بیانات میں تضاد ہے انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان تحریک انصاف بلوچستان کے صوبائی صدر سردار یار محمد رند کی قیادت میں پاکستان تحریک انصاف روز بروز صوبے میں فعال ہورہی ہے قبائلی عمائدین ، دوسری جماعتوں سے مستعفی ہونے والے سیاسی قائدین اور عوام کی جوق در جوق پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت اس بات کا منہ بولتا ثبوت ہے انشاء اللہ جلد ہی مختلف جماعتوں سے مستعفی ہوکر مزید اچھی شخصیت کے سیاسی و قبائلی عمائدین صوبائی صدر سردار یار محمد رند کی قیادت میں پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کرینگے۔