زندہ قومیں اپنی ثقافت اور قومی دن بھرپور طریقے سے منا کر حب الوطنی کا ثبوت دیتی ہیں، ایس ایس پی میرپورخاص

سندھ کے لوگ عظیم ثقافت کے وارث ہیں جو صدیوں پرانی ثقافت کو زندہ رکھنے کی کوشش کر رہے ہیںاور سندھ کی ثقافت دنیا میں ہماری پہچان ہے، خالد مصطفی کورائی

اتوار 4 دسمبر 2016 21:10

میرپورخاص(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 دسمبر2016ء) ایس ایس پی خالد مصطفی کورائی نے کہا ہے کہ زندہ قومیں اپنی ثقافت اور قومی دن بھرپور طریقے سے منا کر حب الوطنی کا ثبوت دیتی ہیں، ان خیالات کا اظہار انہوں نے میرپورخاص پریس کلب پر سندھ ثقافتی ڈے کے موقع پر ریلیوں کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہی ،انہوں نے کہا کہ سندھ کے لوگ عظیم ثقافت کے وارث ہیں جو صدیوں پرانی ثقافت کو زندہ رکھنے کی کوشش کر رہے ہیںاور سندھ کی ثقافت دنیا میں ہماری پہچان ہے ،انہوں نے کہا موجودہ حالات میں ضرورت اس امر کی ہے کہ ہمیں صوفیا ء اکرام کی تعلیمات پر عمل کرتے ہوئے آپس کے اختلافات ،نفرت ،عداوت اور تعصب کو ختم کر کے محبت ،اخوت اور بھائی چارے کی فضاء قائم کر نی چاہئے میرپورخاص پریس کلب کے صدر راشد سلیم نے کہا کہ سندھی ٹوپی اور اجرک کے کلچر میں اتحاد اور یکجہتی کا پیغام موجود ہے جس کے پیغام کیلئے مئوثر اقدامات کی ضرورت ہے، سینئر صحافی نذیر پنہور ،شوکت پنہور اور دیگر نے بھی خطاب کیا اور ریلیوں کو خوش آمدید کہا ،سندھ کے ثقافتی دن کے موقع پر سپاف کیجانب سے میر عصمت،سگا کیجانب سے تاج بلوچ،جئے سندھ محاذ کی جانب سے نعیم غوری ،آسن بھیل،پرائمری ٹیچرز ایسو سی ایشن کی جانب سے غلام سرور لغاری ،ہندو پنچائت کی جانب سے نند کمار ،پارومل پریمی ،سوریا بادشاہ فورم کی جانب س شیر محمد درس ،رفیق منگریو کی قیادت میں ریلیاں نکالی گئیں،جبکہ مختلف برادریوں کی جانب سے بھی ریلیاں نکالی گئیں،اس موقع پرسندھی اجرک اور ٹوپیوں کی بہار آئی ہوئی تھی اور نوجوان ،مردو خواتین خاص طور پر بچوں نے ثقافتی لباس زیب تن کر رکھاتھا، کلچر ڈے کے موقع پر پریس کلب پر سندی لوک فنکاروں نے اپنے کا مظاپرہ کیا ،جبکہ نوجوانوں اور بچوں نے انتہائی پرجوش انداز میں سندھی دھنوں پر رقص کیا ،ثقافتی دن کے موقع پر ایم کیو ایم پاکستان میرپورخاص زون کی جانب سے ثقافتی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں رکن رابطہ کمیٹی و ایم پی اے ڈاکٹر ظفر کمالی ،زونل انچارج مجیب الحق انصاری،حق پرست چیئرمین فاروق جمیل درانی اور دیگر نے سندھ کی ثقافت کو اجاگرکیا،اس موقع پر جملہ صحافیوں کو روایتی اجرک اور سندھی ٹوپی کا تحفہ پیش کیا گیا،مسلم لیگ ن کے ڈویژنل سیکریٹریٹ میں ثقافتی تقریب سے سندھی کونسل کے رکن ملک راجہ عبدالحق،یوتھ ونگ کے صدر ملک عبدلغفار ،ملک عبدلستار اور سید ظہیر شاہ نے بھی خطاب کیا،قبل ازیں پاک سر زمین پارٹی یوسی2کیجانب سے ثقافتی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس سے ڈویژنل رہنمائوں عارف مہاجر ،صابر جلیل ،برکت قریشی ،محمد عثمان،غضنفر علی خان اور دیگر نے خطاب کیا ، انجمن تاجران رنگ روڈ کے زیر اہتمام سندھ کلچر ڈے کے حوالے سے منعقدہ پروگرام میں ایس ایس پی خالد مصطفی کورائی ، انجمن تاجران رنگ روڈ کے صدر عبدالجبار خان نے کہا کہ ہر زبان بولنے والا سندھ کلچر ڈے منا کر سندھ سے یکجہتی کا بھرپور اظہار کررہا ہے ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر انجمن کے عہدیداران محمد یونس، محمد خالد، یاسین خان، محبوب الہٰی ، صدیق چوہان ،مشتاق خاصخیلی، محمود مری، روشن عالم ،صحافی اور عام لوگ بڑی تعداد میں موجود تھے۔

متعلقہ عنوان :