شکارپور میں سندھی ثقافت ڈی کے حوالے سے مختلف سیاسی ، سماجی تنظیموں کی جانب سے ریلیوں کا انعقاد

اتوار 4 دسمبر 2016 21:10

شکارپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 دسمبر2016ء)شکارپور میں سندھی ثقافت ڈی کے حوالے سے مختلف سیاسی ، سماجی تنظیموں کی جانب سے ریلیوں کا انعقادکیاگیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز سندھ ثقافت ڈی منانے کے سلسلے میں شکارپورمیں مختلف سیاسی سماجی تنظیموں ، جیئے سندھ قومی محاذ، جیئے سندھ محاذ ، سندھ یونائیٹیڈ پارٹی ، سندھی ادبی سنگت ، اسپشل پیپلز فائونڈیشن ، ہندو والمیکی برادری ، بھٹائی اسکائوٹس اوپن گروپ ، سمبار ا اسکائوٹس اوپن گروپ ، ایپکا ، پیرا میڈیکل اسٹاف ، شیخ یوتھ ونگ ، شہید شیراز ویٹ لفٹنگ کلب سمیت سرکاری و نیم سرکاری اسکولوں کی جانب سے شکارپور شہر کے اندر ریلیاں نکالی گئی جبکہ خاص تقریب پریس کلب کے سامنے جمانی ہال چوک پر منعقد کی گئی تمام تر نکالی گئی ریلیاں شہرکے گشت دوران سندھی ثقافت زندہ باہ کے نعرے لگائے گئے جمانی ہال چوک پر سندھی رقص کیاگیا جبکہ صبح سویرے ہی شہریوں کی بڑی تعداد جس میں معصوم بچے ، بچیاں بھی شامل تھے جنہو ںنے سندھی ٹوپی ، اجرک اور لباس پہن کر نکلے اور ریلیوں کی صورت میں مذکورہ جگہ پہنچے مختلف سیاسی ، سماجی رہنمائوں آغا منیر پٹھان ، عبدالسمیع بلالی ، عبدالرحمن شر ، اسداللہ سومرو ، خالد حسین شیخ ، دائم شیخ ، گرل داس ، اعجاز کاکیپوٹہ ، جمن رام ، راجہ ملنگی ، نسیم بخاری ، محمد سچل شیخ ، شوکت بلوچ ،رفیق بھٹو ، عاشق دایو ، مقصود پھلوپوٹہ ، حاجی سراج سومرو ،عبدالرزاق لاکھو ہمیر چانڈیو امجد جلبانی ، اظہر مغل ، عمران منگی ، حلیم مہر ودیگر نے ریلیوں کی قیادت کی اس موقعے پر رہنمائوں نے خطاب میں کہاکہ آج ہماری ثقافتی عید کا دن ہے ویسے تو مذہبی حوالے سے مختلف عیدیں ہوتی ہیں مگر یہ ہماری قومی عید ہے جس میں رنگ ، نسل اور مذہب کا کوئی فرق نہیں ہے ، انہو ںنے کہاکہ دنیا کے گولے پر صرف ہماری یہ سندھی ثقافت ہے جس کا اتنا شاندار نمونے سے دن منایا جارہا ہے ، سیاسی طور پر ہم بلے ہی کمزور ہوں مگر ثقافت کے لحاظ سے ہم مضبو ط ہیں ایک دن یہ مضبوطی سیاسی مضبوطی میں تبدیل ہوجائے گی ، دوسری طرف ثقافتی دن پر سارا دن شہر میںایک زبردست قسم کا ماحول رہا ہر ایک شخص مسکراتا رہا سارے شہر کے اندر شہری ٹوپی اجرک پہن کر ٹولیوں کی شکل میں شہر کاگشت کرتے رہے اور سندھی گیت گاتے رہے ۔