سندھ بھر کی طرح پنگریو اور گرد ونواح کے شہروں میں بھی ثقافتی دن جوش وخروش سے منایا گیا

اس دن کی مناسبت سے پنگریو میں ایک بڑی ریلی نکالی گئی جو شہر کے مختلف بازاروں کا گشت کرتے ہوئے پریس کلب پنگریو پہنچی

اتوار 4 دسمبر 2016 21:10

پنگریو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 دسمبر2016ء) سندھ بھر کی طرح پنگریو اور گرد ونواح کے شہروں میں بھی ثقافتی دن جوش وخروش سے منایا گیا اس دن کی مناسبت سے پنگریو میں ایک بڑی ریلی نکالی گئی جو کہ گورنمنٹ ہائر سیکنڈری اسکول سے شروع ہوئی اور شہر کے مختلف بازاروں کا گشت کرتے ہوئے پریس کلب پنگریو پہنچی جہاں پر خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ سندھ کی ثقافت پانچ ہزار سال پرانی ہے اس ثقافت پر سندھ کے تمام باشندوں کو فخر ہے مقررین نے کہا کہ تاریخ گواہ ہے کہ سندھی عوام نے ہمیشہ اپنی ثقافت اور تہذیب کی حفاظت کی ہے ثقافت کا دن منانے کا مقصد اس ثقافت کے مخالفین پر واضح کرنا ہے کہ کروڑوں سندھی عوام اپنی ثقافت کی حفاظت کے لئے باہم متحد ہیں ان کے درمیان دیگر معاملات پر چاہے کتنے ہی اختلافات ہوں وہ اپنی ثقافت کے معاملے پر ایک جان ہیں اور کسی کو بھی اپنی ثقافت کا تمسخر اُڑانے کی اجازت نہیں دیں گے مقررین نے کہا کہ سندھ کے عوام کھلے ذہن کے مالک ہیں اور وہ ان تمام افراد کو سندھی تسلیم کرتے ہیں جو کہ اس دھرتی پر رہتے اور اس دھرتی کو اپنی ماں سمجھتے ہیں اس موقع پر ریلی میں شامل افراد نے ثقافتی گیتوں پر رقص بھی کیا ۔

۔

متعلقہ عنوان :