مفتی اعظم بنگلہ دیش شیخ الحد یث علامہ محمد جلا ل الد ین القادری ڈھاکہ بنگلا دیش میں انتقال کر گئے۔ تد فین چٹاگانگ میں کی گئی

نما ز جنا زہ بنگلہ دیش کے دارالحکو مت ڈھا کہ اورچٹاگا نگ میںچار الگ الگ مقامات پر ادا کی گئی۔ لاکھو ں مر ید و ں اور عقید ت مند وں نے شر کت

اتوار 4 دسمبر 2016 21:10

مفتی اعظم بنگلہ دیش شیخ الحد یث علامہ محمد جلا ل الد ین القادری ڈھاکہ ..

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 دسمبر2016ء) مبلغ اسلام مفتی اعظم بنگلہ دیش ،قائد اہلسنّت ،سر بر اہ جا معہ احمد یہ سنّیہ عالیہ ،خطیب جا معہ الفلاح چٹاگانگ،ممبربو رڈآف گو رنر اسلامک ریسر چ انسٹیٹیو ٹ بنگلادیش شیخ الحد یث علامہ محمد جلا ل الد ین القادری 80بر س کی عمرمیں ڈھاکہ بنگلا دیش میں انتقال کر گئے ۔جن کی نما ز جنا زہ بنگلہ دیش کے دو شہر و ںکے چا ر الگ الگ مقاما ت دارالحکو مت ڈھا کہ میںقو می عید گا ہ میدان اور جامع مسجد المکر م جبکہ چٹاگا نگ میںجامعہ فلا ح سے متصل میدا ن اور جا معہ احمد یہ سنّیہ عالیہ میں ادا کی گئی۔

جس میں علما ء و مشا ئخ ، اسکالر ز ، حکو متی حکا م ، اعلی سر کا ری عہد یداران، سیا سی ، مذ ہبی رہنما و ںشا گر دو ں ، طلبا ء سمیت لاکھو ں مر ید و ں اور عقید ت مند وں نے شر کت ۔

(جاری ہے)

جبکہ تد فین جا معہ احمد یہ سنّیہ عالیہ کے احاطے چٹاگانگ میںہزاروں سو گو ارں کی مو جو دگی میں کی گئی ۔ جبکہ دنیا بھر میںآپ کے ہز ارو ں شا گر د، مر ید اور عقید ت مند ہیں ۔

علامہ جلا ل الد ین القادری سلسلہ قادریہ کے عظیم بز رگ امام اہلسنّت حضر ت سید احمد شا ہ سر ی کو ٹی پنجا ب کے خلیفہ تھے ۔مر حو م علامہ نصر اللہ خان،مفتی وقار الد ین کے شا گر د تھے ۔بنگلہ دیش چٹاگانگ میں عید میلاد النبی ﷺ کے سب سے بڑے جلو س کی قیا دت کر تے تھے ۔مر حو م متعد د بنگا لی اور انگر یز ی زبا نو ںکی کتا بو ں کے مصنف تھے ۔اسلام کی تر ویج واشا عت کے سلسلے میں امر یکا ، کینیڈا،یو رپ،افر یقہ ،ایشیا ئی ممالک کے تبلیغی دورے کئے ۔

علامہ جلال قادری منفر د خطیب تھے جنہو ں نے بنگلہ دیش میں 50سال سے زائد عر صے تک بے شما ر اجتما عات سے خطا ب کئے ۔دنیا بھر میں اسلام کے امن پسند تصو ر کو اجا گر کر نے کیلئے گر اں قد ر عملی جد و جہد کی ۔ تمام مکا تب فکر میں قابل احتر ام شخصیت کا مقام رکھتے تھے۔ علامہ محمد جلا ل الد ین القادری نے بنگلہ دیش میں متعدد مساجد کی تعمیر اور مد ارس ،اسکو لزقائم کئے ۔

دریں اثنا ادارہ تحقیقات امام احمد رضا انٹر نیشنل کرا چی کے تحت فاتحہ خوانی و اجتما عی دعا کے سلسلے میں تعز یتی اجلا س صد رِادارہ صاحبز دائہ سیدوجا ہت رسو ل قادری کی زیر صدارت منعقد ہو ا۔اجلا س میں ڈاکٹر پر وفیسر مجید اللہ قادری،پروفیسر دلاور خاںنو ری ،ڈاکٹر جلا ل الد ین نو ری ، پر وفیسر محمد احمد قادری ،ڈاکٹر محمد حسن امام نو ری ،ڈاکٹر ثاقب محمد خان ،محمد افضل حسین نقشبند ی ، قاضی نو رالاسلام شمس، محمد احمد صد یقی اشر فی، سید ریا ست رسو ل قادری ،حاجی عبد اللطیف قادری ،حاجی عبد الرزاق تابانی ویگر نے شر کت کی ۔

اجلاس میںعلامہ محمد جلا ل الد ین القادری کی مذ ہبی ، علمی ،تد ریسی سماجی خد ما ت کو خرا ج عقید ت پیش کیا گیا ۔مر حو م کی زندگی قرآن و سنت کی اتباع ،علوم دینیہ کی نشر و اشاعت میں گذ ری ۔ مرحوم باعمل ، اعلی اخلاق ،بے پناہ خوبیوں کے مالک اور گفتار و کردار میں سچائی کا نمونہ تھے۔ آپ کے انتقال سے پیدا ہونے والا خلا ء عرصہ دراز تک پورا نہ ہوسکے گا۔

انہو ں نے دعا کی ہے کہ اللہ تعا لی بطفیل رسو ل اعلی ﷺ مر حو م کی بخشش و مغفر ت اور اپنے جو ار رحمت میں جگہ عطا فر مائے ، لو احقین کو صبر جمیل پر اجر عظیم عطا فر ما ئے ۔ دریںاثنا قائد اہلسنّت بنگلہ دیش علامہ جلا ل الد ین القادری کے انتقال پر جماعت اہلسنّت پا کستا ن کے مر کز ی امیر پر وفیسر سید مظہر سعید شا ہ کا ظمی ،مر کزی سیکر یٹر ی جنر ل علا مہ سید ریا ض حسین شا ہ ، علا مہ سید شا ہ عبدالحق قادری، نظام مصطفی پارٹی کے قائدحاجی محمد حنیف طیب ،امام ربا نی فا ؤنڈ یشن انٹر نیشنل کے چیئر مین صاحبز ادہ محمد مسر ور احمد نقشبند ی ،ممتا ز روحانی شخصیت پیر سید آغا فضل الر حمن مجد دی،سنی اتحاد کو نسل کے سربر اہ صاحبزادہ حامد رضا،جمعیت علماء پاکستان کے مر کز ی سیکر یٹر ی جنر ل شاہ محمد اویس نو رانی صد یقی ،علامہ کو کب نو رانی اوکاڑوی،ڈاکٹر پیر سید محمد اشر ف اشر فی الجیلا نی ،دارالعلوم امجد یہ کے مہتمم صاحبز ادہ ریحان امجد علی نعمانی ،علامہ سید مظفر حسین شا ہ ،مفتی ابو بکر صد یق شا زلی، پر وفیسرالسید عبد الرزاق گیلانی نقشبندی،جماعت اہلسنّت سند ھ کے امیرپیر سید سر دار علی شا ہ جیلا نی ،علا مہ محمد اکر م سعید ی ،علا مہ سید حمز ہ علی قادری ،علا مہ نسیم احمد صد یقی ، قاضی نو رالاسلام شمس ، محمد احمد صد یقی اشر فی ،شیخ محمد خالد اشر فی ،قاری افضل حسین نقشبند ی،مصطفا ئی تحر یک پا کستا ن کے امیر میا ں فاروق مصطفائی ، محمد عابد ضیا ئی نے تعز یت کا اظہا ر کر تے ہو ئے کہاکہ مر حو م دینی ملی خد ما ت کو خراج عقید ت پیش کیا۔

متعلقہ عنوان :