پیپلز پارٹی رہنما اور بن قاسم ٹاؤن کا سابق ناظم عمر جت نجی اسپتال میںانتقال کر گئے

نماز جنازہ پیپلز پارٹی کی قیادت لاہور میں ہونے کے باعث آج دوپہر کو لٹ بستی میں ادا کی جائیگی

اتوار 4 دسمبر 2016 21:10

پیپلز پارٹی رہنما اور بن قاسم ٹاؤن کا سابق ناظم عمر جت نجی اسپتال میںانتقال ..

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 دسمبر2016ء) پاکستان پیپلز پارٹی رہنما اور بن قاسم ٹاؤن کا سابق ناظم عمر جت نجی اسپتال میںانتقال کر گئے ، نماز جنازہ آج دوپہر کو لٹ بستی میں ادا کی جائے گی ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی کے رہنما اور بن قاسم ٹاؤن کے سابق ناظم عمر جت گذشتہ روز شام کو دل کے عارضے میں مبتلہ ہونے کے بعد آغا خان ہسپتال میں انتقال کر گئے ، وہ دل سے عارضے میں مبتلا ہونے کے بعد گذشتہ ایک ہفتے سے آغا خان ہسپتال میں زیر علاج تھے جنہیں ایک روز قبل ڈاکٹروں سے صحتیاب قرار دیکر ہسپتال سے فارغ کردیا تھا ، عمر جت نے ایک رات اپنے گھر پر گذاری ، بچوں اور رشتہ داروں سے کھل کر باتیں کیں جبکہ دوسرے روز ان کی طبیعت اچانک بگڑ گئی اور انہیں پھر آغا خان ہسپتال لایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے ان کا علاج کرنے سے معذوری ظاہر کی جس کے باعث وہ گذشتہ شام کو انتقال کر گئے ، ان کی نماز جنازہ پیپلز پارٹی کی قیادت لاہور میں ہونے کے باعث کل (پیر) دوپہر کو لٹ بستی میں ادا کی جائیگی ، عمر جت نے سوگواران میں ایک بیوہ اور پانچ بچے چھوڑے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :