پاکستان کے حالات پریشان کن ہیں ، میرے وطن واپس آنے پر باطل کی ٹانگیں کانپنے لگتی ہیں، ڈاکٹرطاہرالقادری

کالعدم تنظیم کا الیکشن لڑنا نیشنل ایکشن پلان کے منہ پر طمانچہ ہے،ن لیگ دہشت گردوں کی سر پرست ہے،پنجاب میں کالعدم تنظیم کو ن لیگ نے جتوایا ہے، پریس کانفرنس

اتوار 4 دسمبر 2016 21:10

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 دسمبر2016ء) پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری نے کہا ہے کہ پاکستان کے حالات پریشان کن ہیں اور میرے وطن واپس آنے پر باطل کی ٹانگیں کانپنے لگتی ہیں۔ ملک میں بدترین بادشاہت قائم ہونے جا رہی ہے، جمہوریت بچانے کے لئے اس بادشاہت کو ختم کرنا ہے۔کالعدم تنظیم کا الیکشن لڑنا نیشنل ایکشن پلان کے منہ پر طمانچہ ہے،ن لیگ دہشت گردوں کی سر پرست ہے۔

پنجاب میں کالعدم تنظیم کو ن لیگ نے جتوایا ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے کراچی آمد کے بعد صبح 5بجے خواجہ ہائوس میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہاکہ سندھ سے پرانی یادیں وابستہ ہیں، اہلیان سندھ کوثقافت کے دن کے موقع پر مبارکباد دیتا ہوں، اللہ تعالی کراچی سمیت پورے پاکستان کوآباد رکھے۔

(جاری ہے)

ان کا کہنا تھا کہ شہر میں فرقہ وارانہ قتل بھی ہوئے ہیں، حکیم سعید کے خون سے لے کر امجد صابری کا خون ہوا، امن کی بحالی کے لئے بہت سے آپریشن ہوئے اور امن کی بحالی کے لئے فورسز کو مبارکباد دیتا ہوں لیکن یہ دیکھنا ہو گا کہ یہ امن مستقل طور پر رہتا ہے یا نہیں۔

کراچی آپریشن کی کامیابی کی ضمانت پنجاب سے دہشت گردی کے خاتمے سے جڑی ہوئی ہے جب تک پنجاب سے دہشت گردی ختم نہیں کی جاتی تو امن بحال نہیں ہو سکتا کیونکہ پنجاب میں دہشت گردوں کو پناہ ملتی ہے۔ڈاکٹرطاہرالقادری نے کہا کہ پاکستان کے حالات پریشان کن ہیں، 2018میں سیاستدانوں اور دہشت گردوں کا جوڑ بنے گا اورپھرملک کااللہ ہی حافظ ہے، بہت سے اچھے کام ہوئے لیکن دہشت گردی، انتہا پسندی کاخاتمہ نہ ہوسکا۔

ان کا کہنا تھا کہ ملک میں بادشاہت کے راستے ہموارکیے جا رہے ہیں، میرے ملک میں آنے پر باطل کی ٹانگیں کانپنے لگتی ہیں، ملک میں جمہوریت کی بحالی کے لئے سب لوگوں کو مل کر بادشاہت کا خاتمہ کرنا ہوگا۔ ڈاکٹر طاہر القادری کہا کہ ماضی میں کراچی امن کا گہوارہ تھا، پہلے ایک قطرہ بھی خون کانہیں بہتا تھا، اہلیان سندھ کو سندھ ثقافت کے دن پر مبارکباد دیتا ہوں۔

کراچی میں امن کی بحالی پر آپریشن کرنے والوں کو مبارکباد دیتا ہوں۔پنجاب میں دہشتگردوں کے ٹھکانے موجود ہیں وہاں آپریش نہیں کیا جاتا، پنجاب میں دہشتگردوں کیخاتمیکیبغیرملک میں مکمل امن قائم نہیں ہوسکتا۔کالعدم تنظیم کا الیکشن لڑنا نیشنل ایکشن پلان کے منہ پر طمانچہ ہے،ن لیگ دہشت گردوں کی سر پرست ہے۔پنجاب میں کالعدم تنظیم کو ن لیگ نے جتوایا ہے۔کراچی کی سرزمین سے محبت کرتا تھا، کرتا ہوں اور کرتا رہوں گا۔ ملک میں بادشاہت کے راستے ہموا ر کئے جار ہے ہیں۔قبل اتوار کی صبح 5بجے ڈاکٹر طاہرالقادری کینڈا سے براستہ دبئی ای کے 604کے ذریعے کراچی پہنچے توپاکستان عوامی تحریک کے صدر خرم نوازگنڈا پور اور بیٹے حسن محی الدین سمیت متعدد کارکنوں نے ان کااستقبال کیا۔