وادی تیراہ میں سیکیورٹی فورسز کی فضائی کارروائی ،12دہشت گرد ہلاک متعدد زخمی ، 5ٹھکانے تباہ

اتوار 4 دسمبر 2016 21:10

باڑہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 04 دسمبر2016ء) خیبر ایجنسی کی وادی تیرہ میں سکیورٹی فورسز کی فضائی کارروائی میں12 دہشت گرد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

اتوارکو ایک نجی ٹی وی کے مطابق خیبر ایجنسی کی وادی تیرہ میں شدت پسندوں کے ٹھکانوں پر سکیورٹی فورسز کی فضائی کارروائی میں12 دہشت گرد ہلاک جبکہ شدت پسندوں کے 5 ٹھکانے بھی تباہ کردیئے گئے،سیکیورٹی فورسز کی اس کارروائی میں کئی شدت پسندوں کے زخمی ہونے کی بھی اطلاع ہے ۔

متعلقہ عنوان :