پانامہ کیس میں (ن) لیگ کا ایک نہیں18موقف آچکے ہیں‘ سینیٹر ڈاکٹر بابر اعوان

‘قطری شہزادے کے خط کے بعد پانامہ کیس مہینوں نہیں دنوں میں حل ہوتا نظر آرہا ہے‘ پاکستان کی تاریخ میںپہلی بارپانامہ لیکس کی صورت میں کر پشن کا میگا سکینڈلز سامنے آیا ہے‘انٹرویو

اتوار 4 دسمبر 2016 21:10

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 04 دسمبر2016ء) تحر یک انصاف کے وکیل سینیٹر ڈاکٹر بابر اعوان نے کہا ہے کہ پانامہ کیس میں (ن) لیگ کا ایک نہیں18موقف آچکے ہیں ‘قطری شہزادے کے خط کے بعد پانامہ کیس مہینوں نہیں دنوں میں حل ہوتا نظر آرہا ہے ۔

(جاری ہے)

اپنے ایک انٹر ویو میں سینیٹر ڈاکٹر بابر اعوان نے کہا کہ اگر پانامہ لیک کیس میں کمیشن بنے گا تو پاکستان میں کمیشن کا جو حشر ہو چکا ہے وہ قوم کے سامنے ہیں اس لئے ہم کہتے ہیں کہ پانامہ لیک کی تحقیقات کے معاملے میں کوئی کمیشن بنانے کی بجائے سپر یم کورٹ کا موجودہ بینچ ہی اس کا فیصلہ کر دیں ۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کی تاریخ میںپہلی بارپانامہ لیکس کی صورت میں کر پشن کا میگا سکینڈلز سامنے آیا ہے اور اس کی شفاف تحقیقات ہونی چاہیے ورنہ ملک میں کر پشن کا خاتمہ ایک خواب ہی رہیگا ۔ انہوں نے کہا کہ (ن) لیگ پانامہ لیک پر ایک بار نہیں کئی بار موقف بدل چکی ہے ۔