ہم نے دورآمریت میں اذیتیں برداشت کیں ‘جیلیں بھگتیں‘ لا ٹھیاں کھائیں مگر پارٹی نہیں بدلی،تہمینہ دولتانہ

اتوار 4 دسمبر 2016 20:50

وہاڑی۔04 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 دسمبر2016ء)مسلم لیگ(ن) کی مرکزی رہنما ورکن قومی اسمبلی تہمینہ دولتانہ نے کہا ہے کہ کارکن پارٹی کا قیمتی اثاثہ ہو تے ہیں، مسلم لیگ(ن) نے ہمیشہ اپنے کارکنوں کا خیال رکھا ہے ،ہم نے دورآمریت میں اذیتیں برداشت کیں ‘جیلیں بھگتیں‘ لا ٹھیاں کھائیں مگر پارٹی نہیں بدلی اور قائدین کو تنہا نہیں چھوڑ ا۔

(جاری ہے)

ان خیالات کااظہارانہوں نے مسلم لیگ(ن) لیبر ونگ کے صوبائی نا ئب صدر رانا محمد رمضان ، رانا عبدالرشید کی جا نب سے دیئے گئے عشائیہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا ،عشائیہ میں ممبران ضلع کونسل ندیم اختر رائو ، سلیما ن دُوگل ، سید نا صر علی ، رانا محمد ثاقب ، خرم شمشاد، البرٹ پطرس ، رانا غیا ث الدین ، چیئرمین مارکیٹ کمیٹی رائومحمد وکیل ، سٹی کونسلر مقصوداحمد بٹ، شاہد نیا ز بھٹو، رانا عبدالوحید پپو ، جنرل سیکرٹری انجمن تاجران رائو خلیل احمد ، صدر سٹی حاجی اسلم وکیل ، سابقہ ناظم رانا کلیم اختر ، راناسخاوت علی ، رانا لقمان ، رانا عمران ، رائو سجاد الرحمن ، رانا قبال لڑُکا ، رائو تسلیم ، حاجی ریا ض قریشی ، زاہد منیر بھٹی ، مشتاق انصاری ، کیمسٹ ایسو سی ایشن کے رہنما حاجی نوید اقبال ، جنرل کونسلر حاجی محمدرفیق رانا ، میاں ساجد منظور سمیت تاجروں ، وکلا ء ، مسلم لیگی کارکنان کی کثیر تعداد نے شر کت کی، انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ(ن) کے کارکنان وعہدیداران متحد ومنظم ہیں اور اب ہم نے آنے والی نسلوں کے لیے سوچنا ہے کیونکہ ہم نے زندگی کی بہاریں دیکھ لیں ہیں، نئی نسل کے لیے میڈیکل کالج کا قیام عمل میں لا ئیں گے ،پہلے بھی وہاڑی کے لیے میگا پراجیکٹس منظورکروائے ہیں جن میں کامسیٹس یونیورسٹی، زرعی یونیورسٹی کیمپس ، انڈسٹریل سٹیٹ اور ڈ ی ایچ کیو ہسپتال کی اپ گریڈیشن ودیگر منصوبے شامل ہیں ،انشاء اللہ وہاڑی کو پنجاب کا نمبرون ضلع بنا کر دم لیں گے، اس موقع پر امیدوار وائس چیئرمین ضلع کونسل وہاڑی ندیم اختر رائو نے بھی خطاب کر تے ہوئے کہا کہ تہمینہ دولتانہ نے سا بقہ دور میں ساڑھے نو ارب روپے کے ریکارڈ ترقیاتی کام کراکر حلقہ کا نقشہ بدل دیا تھا ، اس موقع پر مسلم لیگ لیبر ونگ پنجاب کے نا ئب صدر رانا محمد رمضان ، رانا عبدالرشید ، حاجی ریاض حسین قریشی ودیگر نے بھی خطاب کیا۔