حریت کانفرنس کی بھارتی فوجیوں کے ہاتھو ں سرکاری ملازم کے قتل کی شدید مذمت
اتوار 4 دسمبر 2016 20:50
(جاری ہے)
ترجمان نے کہا کہ لوگوں کے جذبہٴ آزادی کو بندوقوں کے سنگینوں سے خاموش کرنے کو اگر حالات کی بہتری کہا جائے تو اس سے زیادہ احمقانہ بات اور کیا ہوسکتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ جموں وکشمیر کے لوگ تشدد اور بربریت کاسب سے زیادہ شکار ہیں اور ہم امن وآشتی کے سب سے زیادہ متمنی ہیں لیکن لاکھوں بندوق بردار فوجیوں کے سائے میں اقتدار کی کرسی پر براجمان ہوکر جس امن کی باتیں کی جارہی ہیں وہ قبرستان کا امن ہے اور اس امن کو قائم کرنے کے لیے لاکھوں کشمیریوں کو قتل کیا گیا ہے۔ ترجمان نے کہا کہ گزشتہ 5ماہ سے جاری عوامی تحریک نے ایک طرف جدوجہدِ آزادی کو نئی جہت اور حرارت عطا کی ہے اور دوسری طرف غلامی کی زنجیروں کو مضبوط کرنے والوں کے اصل چہرے بے نقاب ہوگئے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ بھارت اور پاکستان دو ایٹمی طاقتیں ہیں اور اُن کے درمیان کشیدگی کی بنیادی وجہ سلگتا ہوا مسئلہ کشمیر ہے جس کی آگ نے لاکھوں نفوس نگل لی ہیں۔ حریت ترجمان نے کہا کہ بھارت کی ہٹ دھرمی اور حقائق سے چشم پوشی کی وجہ سے یہ مسئلہ عرصہ دراز سے لٹکا ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جتنی جلد اس بنیادی مسئلے کو حل کرنے کے لیے عملی اور ٹھوس اقدامات کئے جائیں اتنی ہی جلد برصغیر پاک و بھارت کے عوام آرام وسکون سے ترقی اور خوشحالی کے منازل طے کریں گے۔ انہوں نے کہاکہ امن کی گردان کرنے سے امن قائم نہیں ہوتا بلکہ اس کے لیے جرأت مندانہ اور عملی اقدامات کی ضرورت ہوتی ہے ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
گزشتہ سال اٹھائیس کروڑ سے زائد افراد شدید بھوک کا شکار ہوئے
-
پنجاب پولیس کی وردی پہننے پر وزیر اعلیٰ مریم نواز کیخلاف مقدمہ درج کرنے کی درخواست دائر
-
عمران خان نے سعودی عرب کے حوالے سے بیان پر میری سرزنش کی، شیرافضل مروت
-
سمگلنگ کا خاتمہ کئے بغیر معیشت مضبوط نہیں ہوسکتی،شہباز شریف
-
وزیر مملکت برائے آئی ٹی و ٹیلی کمیونیکیشن شزہ فاطمہ خواجہ سے میٹا کے وفد کی ملاقات
-
معروف ایرانی ریپر توماج صالحی کو سزائے موت سنا دی گئی
-
حکومت اور اپوزیشن اراکین میں قائمہ کمیٹیوں کی تقسیم کا فارمولا تیار
-
سپریم کورٹ کا تمام عمارتوں اور سڑکوں سے رکاوٹیں و تجاوزات ہٹانے کا حکم
-
ملالہ کی اسرائیل کی مذمت، غزہ کی حمایت کا اعادہ
-
غزہ کی جنگ انٹرنیشنل ورلڈ آرڈر کے لیے ساکھ کی جنگ بن گئی ہے، شیری رحمن
-
خدشات ہیں شبِ برات پر بشری بی بی کے کھانے میں زہر ملایا گیا،مشال یوسف زئی
-
چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کردیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.