ساسولی قبیلے نے باقاعدہ دستاربندی کرکے سردار محمدگل خان ساسولی کو قبیلے کا سربراہ مقرر کر دیا

اتوار 4 دسمبر 2016 20:50

دالبندین (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 04 دسمبر2016ء)ساسولی قبیلے نے باقاعدہ دستاربندی کرکے سردار محمدگل خان ساسولی کو قبیلے کا سربراہ مقرر کر دیا اس موقع پر حاجی وارث ساسولی، میر ظریف ساسولی اور محمد ابراہیم ساسولی کی بحیثیت ٹکری دستاربندی کی گئی جبکہ سردار زادہ سیف اللہ خان ساسولی کو رخشان ڈویڑن کے لیئے سردار کا نمائندہ جبکہ حاجی محمد رفیق ساسولی اور حاجی محمد عالم ساسولی کو مشیر خاص مقرر کردیا گیا۔

دالبندین کے علاقے دا?د آباد میں ساسولی ہا?س میں منعقدہ جرگے میں صوبے کے مختلف علاقوں اور ایران و افغانستان سے ہزاروں کی تعداد میں ساسولی قبیلے و دیگر قبائل کے معتبرین نے شرکت کی جہاں مختلف قبائل کے سربراہان سمیت قبائلی، سیاسی، سماجی اور مذہبی رہنما?ںنے سردار محمد گل خان ساسولی اور منتخب ٹکریوں کے سرپر دستار باندھی جبکہ ان پر پھولوں کی پتیاں بھی نچاور کی گئیں۔

(جاری ہے)

اس موقع پر سردار گل محمد ساسولی نے شرکائ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قبیلے کا سردار بننا ایک جدی پشتی روایت ہے جس پر کاربند رہتے ہوئے ان کی دستاربندی کی گئی جس نے ا ن کے کندھوں پر بھاری ذمہ داری ڈالی ہے جسے صحیح طرح نبھاکر نہ صرف دنیا بلکہ آخرت میں بھی سرخرو ہوا جاسکتا ہے۔ انہوںنے شرکائ پر زور دیتے ہوئے کہا کہ اگر کسی قبیلے کا کوئی سردار غلط راہ پر گامزن ہوتو قبیلے کے سفید ریش اور عمائدین کی یہ ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ اسے روکیں کیونکہ اگر سردار کو کوئی نہیں روکتا تو پھر وہ بدمست ہاتھی بن جاتا ہے۔

اس موقع پر سردار زادہ میر ظفر ساسولی، سردار زادہ سیف اللہ ساسولی، سردار زادہ میر گل محمد ساسولی، حاجی رفیق ساسولی، حاجی محمد عالم ساسولی، جے یوآئی (ف) کے ضلعی امیر مولوی محمد عالم محمدحسنی،حاجی عبدالرحمن ریکی، حاجی اللہ نذر محمد حسنی،وقار ریکی اور دیگر نے خطاب کرتے ہوئے دستاربندی کا عمل احسن طریقے سے مکمل ہونے پر سردار محمدگل ساسولی ، ان کے منتخب کردہ ٹکریوں ، نمائندے اور مشرائ خاص کو مبارکباد دی اور اس عزم کا اظہار کیا کہ ساسولی قبیلے کے سربراہ سردارمحمد گل خان ساسولی اپنے فرائض احسن طریقے سے سرانجام دے کر قبائلی رنجشوں اور دیگر مسائل کو حل کرنے کی بھرپور کوشش کریں گے۔