فرنٹیئرکور بلوچستان اور حساس ادارے کی بلوچستان کے مختلف علاقوں میں کارروائیاں

کالعدم تنظیموں سے تعلق کے شبے میں 9مشتبہ افراد گرفتار‘بھاری مقدار میں اسلحہ برآمد

اتوار 4 دسمبر 2016 20:50

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 04 دسمبر2016ء) فرنٹیئرکور بلوچستان اور حساس ادارے کے اہلکاروں نے بلوچستان کے مختلف علاقوں میں کارروائیوں کے دوران کالعدم تنظیموں سے تعلق کے شبے میں 9مشتبہ افراد کو گرفتار کرکے بھاری مقدار میں اسلحہ برآمدکرلیاہے۔اطلاعات کے مطابق فرنٹیئرکور بلوچستان اور حساس ادارے کے اہلکاروں نے قلعہ عبداللہ کے علاقے گلستان میں کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم سے تعلق کے شبے میں دو افراد کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے 30کوگرا بارودی مواد ،2رائفل اور پسٹل برآمدکرلی۔

(جاری ہے)

ایف سی اور حساس ادارے کے اہلکاروں نے ڈیرہ مراد جمالی کے علاقے میر حسن میں کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم سے تعلق کے شبے میں 2مشتبہ افراد کوگرفتار کرلیا جبکہ تربت کے علاقے بلنگور میں کارروائی کے دوران کالعدم تنظیم کے 2کارندوں کو حراست میں لیا ہے ،دریںاثنائ ایف سی اور حساس ادارے کی نوشکی کے علاقے گرد گاپ میں کارروائی ،فائرنگ کے تبادلے میں 3مشتبہ افراد کو گرفتارکرکے ان کے قبضے سے اسلحہ برآمدکرلیاہے۔،ایف سی ترجمان کے مطابق حراست میں لئے گئے ملزمان کو تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :