عوامی نیشنل پارٹی این اے 44 میں بر سراقتدار آئی تو تحصیل برنگ کا نقشہ بدل دینگے‘جتنے بھی امید وار کامیاب ہوئے سب نے برنگ کے عوام کو سبز باغ دیکھائے مگر عملی طور پر کسی نے کوئی عملی کام نہیںکیا ہے

عوامی نیشنل پارٹی باجوڑایجنسی کے سیکرٹری جنرل گل افضل خان کا شمولیتی تقریب سے خطاب

اتوار 4 دسمبر 2016 20:50

باجوڑایجنسی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 04 دسمبر2016ء) عوامی نیشنل پارٹی باجوڑایجنسی کے سیکرٹری جنرل گل افضل خان نے کہا ہے کہ اگر عوامی نیشنل پارٹی این اے 44 میں بر سراقتدار آئی تو تحصیل برنگ کا نقشہ بدل دینگے‘جتنے بھی امید وار کامیاب ہوئے سب نے برنگ کے عوام کو سبز باغ دیکھائے مگر عملی طور پر کسی نے کوئی عملی کام نہیںکیا ہے۔

این اے ۴۴ میں جماعت اسلامی، پاکستان پیپلز پارٹی پاکستان، مسلم لیگ ن، جماعت علمائ اسلام کے دور اقتدار میں برنگ تعلیم،صحت ،پانی جیسے بنیادی سہولیات سے محروم رہا ،اگر اے این پی اقتدار میں آئی تو اسکی پہلی ترجیح برنگ میں تعلیم ،صحت ، اورپانی جیسے سہولیات پر ہوگی جو انکا بنیادی حق ہے۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے تحصیل برنگ کے مختلف علاقوں قرت کانڑے سر اور بانڈہ گئی میں مختلف شمولیتی تقریبات سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

شمولیتی تقریبات میں درجنوں افراد نے عوامی نیشنل پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا جسمیں ملک زر محمدجان،ملک نور زادہ ،ملک نورزاد میر ،ملک مخی الدین ،ملک شا عر زادہ ، ملک نیاز محمد ، ملک حبیب الرحمان ، ملک عمر خان, ملک خان بہادر ، جمعہ سید ، اسلام خان ،ملک مجان میاں ،ملک مومین خان ،ملک سلطان جان، ملک حضرت گل،ملک تاج محمد ، ملک نعیم ، ملک محمد نور ،ملک نور سلو خان ، محمد زادہ منیر ، عبدالحلیم ، احمد جان ، بخت منیر ، شیرزادہ ، عمر زادہ ،ابراہیم خان ،جلات ،زیارت ،میر زمان جان،زیارت سید ،حضرت خان ، گل امین ،سرور ، دولت ، عمر ، اکبر زادہ اوراعتبار خان نے اپنے خاندانو ں سمیت عوامی نیشنل پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا۔

شمولیتی تقریبات سے اے این پی کے جنرل سیکرٹری گل افضل خان،سید عبدالمنان کاکاجی ، سیکر ٹری اطلاعات شاہ نصیر خان، سینئرنائب صدر پختون خا ن ، شیر اکبر ،ملک برہان ، ضرب الدین ، خطاب گل نے شرکت کی۔ شمولیتی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے عبدالمنا ن کاکاجی نے کہا کہ احتساب کا نعرہ لگانے والے پہلے خود کا احتساب کریں۔افتاب شیر پا? کو چور کہنے والے آج ان کے ساتھ ایک بینچ پر بیٹھے ہیں اگر عوامی نیشنل پارٹی اقتدار میں ائی تو پی ٹی ائی کے وزیروں کو انصاف کے کٹہرے میں کھڑا کریگی۔