باجوڑایجنسی کا رہائشی نشہ آور ادویات استعمال کرنے کے باعث زندگی کی بازی ہارگیا

اتوار 4 دسمبر 2016 20:50

باجوڑایجنسی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 04 دسمبر2016ء) باجوڑایجنسی کا رہائشی نشہ آور ادویات استعمال کرنے کے باعث زندگی کی بازی ہارگیا۔ باجوڑایجنسی کے تحصیل خار علاقہ عنایت کلے کی28سالہ رہائشی باچہ زمین نشہ آور چیزوں کے استعمال کے باعث جاں بحق ہوگئے۔ ذرائع کے مطابق تین بچوں کے باپ باچہ زمین کافی عرصے سے نشہ آور چیزیںاستعمال کرتاتھا۔

(جاری ہے)

مرحوم پہلے چرس پیتاتھا بعد میں ہیروئن کا نشہ شروع کیا۔ مرحوم گزشتہ روز نشہ آور اشیائ کے ذیادہ استعمال کیوجہ سے اپنے گھر میں مردہ حالت میں پائے گئے۔ مرحوم نے تین بچوں اورایک بیوہ کو سوگوارچھوڑا۔ دریں اثنائ باجوڑایجنسی میں نشہ آور اشیائ کے استعمال میں روز بروز اضافہ ہورہاہے اور ذیادہ تر بے روزگار نوجوان نشوں کے عادی بن چکے ہیں۔ باجوڑایجنسی کے سیاسی ، سماجی اور عوامی حلقوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ منشیات فروشوں کیخلاف سخت کاروائی کی جائے۔