عوامی نیشنل پارٹی تحصیل مندنڑ کی تنظیم نو مکمل ‘نصیب خان صدر ،سیراج خان جنرل سیکرٹری منتخب

اتوار 4 دسمبر 2016 20:50

بونیر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 04 دسمبر2016ء) عوامی نیشنل پارٹی تحصیل مندنڑ کی تنظیم نو مکمل ،نصیب خان صدر ،سیراج خان جنرل سیکرٹری ،فرید الحق ڈپٹی جنرل سیکرٹری جبکہ یعقو ت خان سیکرٹری اطلاعات مقررکرلئے گئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق اے این پی تحصیل مندنڑ کا تنظیمی اجلاس جنگئی میں فرید الحق خان کے رہائشگاہ پر زیر صدارت ڈاکٹر عمر حیات خان منعقد ہوا جس میں ضلعی صدر محمد کریم بابک ،جنرل سیکرٹری شجاعت علی خان،تحصیل نائب ناظم حاجی آشتر خان اور دیگر ضلعی عہدیداروں اور ورکروں نے کثیر تعداد میں شرکت کی اس موقع پر اتفاق رائے سے نصیب خان آف کوگا کو تحصیل صدر ،ریدی خان سینئر نائب صدر ،حاجی نوراللہ،نورزادہ ،زوجہ وزیر گل کو نائب صدور ،سیراج خان آمازئی جنرل سیکرٹری ،فرید الحق ،جیفور خان ،کامران خان ڈپٹی و جائنٹ سیکرٹریز ،یعقوت خان آمبیلہ پریس سیکرٹری ،شیبر خان فنانس سیکرٹری ،سعید اللہ ثقافت سیکرٹری مقرر کرلئے گئے جبکہ بختی آف مانجار کو سالار مقررکرلیاگیا ،نومنتخب عہدیداروں نے عہد کیاکہ وہ پارٹی کیلئے دن دگنی اور رات چگنی کردار ادا کریں گے۔