خیبر ایجنسی ‘لنڈیکوتل میں تنظیم اہلسنت والجماعت کے زیر اہتمام جشن عید میلادنبی کے سلسلے میں درود پاک کی تقریب

اتوار 4 دسمبر 2016 20:50

خیبر ایجنسی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 04 دسمبر2016ء) خیبر ایجنسی لنڈیکوتل کے علاقہ پیروخیل دربار عالیہ قادریہ میں تنظیم اہلسنت والجماعت کے زیر اہتمام جشن عید میلادنبی کے سلسلے میں درود پاک کی تقریب منقعد ہوئی جس میں ہزاروں افراد نے شرکت کی اس موقع پر محفل دورد شریف کے موقع پر خیبر ایجنسی کے سابق وفاقی وزیر پیر محمد نورالحق قادری ،پیر شمس الامین ،ممتاز عالم دین علامہ محمد عدنان قادری ،مفتی اکرام اللہ ،محمد الیاس بنوری،حافظ مطیع اللہ ،مولانا احسان اللہ جنیدی ،مولانا نجیب اللہ جنیدی،مولانا احسان اللہ حسین ،ناظم اعلیٰ حاجی حکیم خان ،مولانا شعیب قادری کے علاوہ علمائ کرام اور نعت خوانان نے شرکت کی اس موقع پر ممتاز عالم دین علامہ محمد عدنان قادری نے کہا جشن عید میلادنبی کے سلسلے میں اج جو درود پاک محفل منقعد ہوئی ہے اس میںایک سال کے دوران 3ارب 45کروڑ19لاکھ چار ہزار بار درود پاک کا ورد کیا گیا ہیںجس کی خیروبرکت پورے علاقے کو پہنچ جائیگی انہوں نے کہا کہ تنظیم اہلسنت والجماعت کے علمائ نے بارود کی بجائے درود شریف کا پیغام دیا ہے اور شہدائ اہلسنت والجماعت کے مشن کوجاری رکھناہے تنظیم اہلسنت والجماعت کے علمائ نے ہمیشہ دین اسلام کے سربلندی کے لئیاپنی زندگیاں واقف کی ہو ئی ہے اس موقع سابق وفاقی وزیر پیر محمد نورالحق قادری نے کہا کہ درود شریف کے ورد کر نے سے مسلمانوں کے دلوں کو سکون پہنچ جاتی ہے اور حضرت محمد کی آمد سے پوری دنیا میں روشنی پھیل گئی ہیں اور ان سے محبت کا اظہار دین اسلام کی بھلائی ہیں اس لئے دنیاوی کاموںسے وقت نکال کر دین اسلام کے سر بلندی پر خرچ کرنا چاہیئے اور اپنے مریدوںپر زور دیا کہ جشن عید میلادنبی کے محافل میں بڑھ چڑ ھ کر حصہ لیں مقررین نے مولانا نجیب اللہ جنیدی کو درود شریف کے محفل کے انعقاد پر خراج تحسین پیش کیا تقریب کے اخرمیں پیر شمس الامین نے ملک کی سالمیت وترقی اورعلاقے کے امن کے لئے خصوصی دٴْعائیں بھی کی گئی۔

متعلقہ عنوان :