تخت بھائی ‘نامعلوم ملزمان نے رات کی تاریکی میں فائرنگ کر کے خالہ زاد بھائیوں کو بے دردی سے قتل کر دیا

اتوار 4 دسمبر 2016 20:50

تخت بھائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 04 دسمبر2016ء) تخت بھائی کے علاقہ چنچڑوں خٹ میں دو خالہ زاد بھائیوں کو رات کی تاریکی میں نامعلوم ملزمان نے گولیا ں مار کر بے دردی سے قتل کر دیا۔

(جاری ہے)

اطلاعات کے مطابق نواحی علاقہ چنچنڑوں خٹ میں دو خالہ زاد بھائی 19سالہ عابد علی ولد شیر زمان عمر سکنہ پودینکہ (مردان) جو کہ فرسٹ ائیر کا طالب علم بھی ہے اور ان کا 15سالہ خالہ زاد صدام حسین ولد نورمحمد عمر سکنہ حسن ابدال اپنے ماموں زاد بھائیوں شاد خان اور مشرف خان ولد رحیم خان سکنہ چنچنڑوںخٹ کی شادی میں شرکت کے لیے آئے تھے۔

رات کو موٹر سائیکل پرایک مہمان کو کاٹلنگ پہنچا کر واپس آرہے تھے کہ راستے میں رات 10بجے نامعلوم ملزمان نے فائرنگ کر کے دونوں خالہ زاد بھائیوں کو خون میں نہلا دیا۔ لونڈ خوڑ پولیس نے مقتول عابد علی کے بھائی مختیار علی ولد شیر خان کی رپورٹ پر نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی۔

متعلقہ عنوان :